?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے، ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، تین سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری لائی گئی، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ایک مشکل فیصلہ تھا جو ہم نے ملک کی خاطر کیا تھا، ہم نے ڈیفالٹ کے خطرے کو دفن کر دیا ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں حد تک کمی واقع ہو چکی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے، ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے، سفارتی سطح پر بھی اس وقت پاکستان بہت متحرک ہے، علاقائی روابط کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، دورہ افغانستان کے دوران تمام امور پر بات کی، افغانستان سے کہا کہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے، ہم افغانستان کے خیرخواہ ہیں، ان کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات انتہائی مفید رہی، پاکستان دنیا میں تنازعات کا پر امن حل چاہتا ہے، پاکستان اس ماہ کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت کیلئے منتخب ہوا، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان سفارتی سطح پر بھی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ ابہام کا شکار
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین رہنما محمود المرداوی نے قاہرہ 24 مصری اڈے کے ساتھ
جنوری
کراچی میں سندھ حکومت ایک روپیہ خرچ نہیں کر رہی: فواد چوہدری
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا
ستمبر
بلنکن کی عراق سے ایک نئی درخواست
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:اس ملک کے وزیر خارجہ نے عراقی وزیر اعظم سے عراق
دسمبر
اسٹیل انڈسٹری کے ساتھ امریکہ کے "آمرانہ” سلوک پر جاپانی غصہ
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ جاپان میں امریکہ
جون
سوڈان کی خانہ جنگی میں سب سے زیادہ نقصان کسے ہو رہا ہے؟
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوڈان میں ریپڈ ایکشن فورسز اور فوج کے درمیان تنازعہ
اکتوبر
فلسطینی اتھارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ شام پر الجولانی میڈیا کی مکمل خاموشی؛ معنی خیز رویہ؟
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے شام کے دورے
جنوری
انڈونیشا میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے ناراض عوام سڑکوں پر
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:انڈونیشا میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اس ملک
ستمبر
نیوزی کو بھی شکست، وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) قومی ٹیم نے بھارت کے بعد نیوزی
اکتوبر