?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل حکام کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملوث حکام کو نوکریوں سے برخاست کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر ججز اپنے ملاقات کے فیصلے پر بھی عمل درآمد نہیں کروا سکتے تو عدالتیں بند کردیں، اگر گزشتہ 3 سالوں کی فسطائیت ہم بیان کرنا شروع کر دیں تو تاریخ کی کتابیں بھی شرما جائیں گی اور مجبور ہوں گی کہ کیا دنیا میں کوئی ریاست اپنے بچوں کے ساتھ بھی ایسا ظلم کر سکتی ہے؟ ان نوجوانوں کو بے گناہ اٹھا کر دشمنیاں پیدا کی جا رہی ہیں، نفرتیں بڑھائی جا رہی ہیں، پھر اعتراض کرتے ہیں لیکن ہم دوبارہ کہیں گے یہ نوجوان بے گناہ ہیں۔
علاوہ ازیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی میں فارورڈ بلاک جیسی کوئی چیز نہیں ہے، 26 ویں ترمیم کے وقت بھی ایسی کوششیں کی گئی تھیں مگر چند گندے انڈے نکال کر کوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہوا، تحریک انصاف کے لوگوں کو 50 کروڑ 80 کروڑ روپے تک کی آفرز ہوئی تھیں، تحریک انصاف تمام طبقوں اور تمام صوبوں کی جماعت ہے اس لیے اختلاف رائے فطری بات ہے، عمران خان یا تحریک انصاف کی کوئی آواز بند نہیں کر سکتا، عدالت میں ہم اس لیے گئے تھے کیوں کہ 5 ، 6 ماہ سے ہمیں ملنے نہیں دیا جا رہا تھا۔
شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں کہ ہمیں کسی ثالث کی ضرورت نہیں، ہمارا معاملہ اللہ کی عدالت میں ہے، عوام کی عدالت میں ہے، عید الفطر کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک کے پالان پر کام جاری ہے، سکیورٹی کے معاملے پر تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر رکھتی ہے مگر پولیس سمیت تمام اداروں کے شہداء کو ہمارا سلیوٹ ہے، تاہم سکیورٹی جیسے اہم معاملے پر مشاورت کیلئے عمران خان کی موجودگی بے حد ضروری ہے، امریکی بل کا معاملہ امریکی مقننہ اور ان کے سپورٹران کے مابین ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا خطے میں جدید ترین ڈرون بیڑے تعینات کرنے کا ارادہ
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: بحرینی اخبار الایام نے امریکی بحریہ کے پانچویں بحری
اگست
بھارتی کسانوں کا بی جے پی کے خلاف بڑا اقدام، مودی حکومت کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا
?️ 17 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی کسانوں نے بی جے پی کے خلاف
مارچ
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 71 مریض انتقال کرگئے
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 71 مریضوں
جون
انسانی حقوق کا عالمی دن مظلوم کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 10 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
برطانیہ اور آئرلینڈ کے مصنفین کی غزہ میں جاری نسل کشی پر بھرپور آواز بلند
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: برطانیہ اور آئرلینڈ کے تقریباً 380 ممتاز مصنفین اور ادبی
مئی
اسٹولٹن برگ نے نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کی اہم شرط کا انکشاف کیا
?️ 19 فروری 2023اگرچہ کیف خود کو شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کا
فروری
سعودی عرب کی باگ ڈور ایک ظالم اور قاتل حکومت کے ہاتھ میں ہے: ہل
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا ہل نے امریکی کانگریس سے سعودی عرب سے
دسمبر
یورپ میں نیٹو کی سب سے بڑی فضائی مشق کا آغاز
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی 250 طیاروں اور 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کی
جون