🗓️
لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، پاکستان کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا، سیاسی مخالفین کی کہانی ختم ہوچکی، آزاد کشمیر میں جیت ہماری ہی ہوگی، عمران خان اصولی اور نظریاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے میاں انس اسلم کو ایڈوائزر یوتھ افیئرز مقرر کر دیا۔ چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان اصولی اور نظر یاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی ڈی ایم خود کوسیاسی میدان میں زندہ رکھنے کے لیے جلسے کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے مخالفین کے جلسوں سے فرق نہیں پڑے گا، کامیاب پاکستان پروگرام ترقی کے لیے ایک اور مثالی منصوبہ ہے۔
پنجاب کے گورنر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو آگے اور سیاسی مخالفین ملک کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں، انشااللہ پاکستان کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا، پارلیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے مضبوط ہورہے ہیں۔چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کو 100فیصد یقینی بنایا جائے گا، پاکستان کی نوجوان تحریک انصاف کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
مشہور خبریں۔
شاہ رخ خان تمام تر اچھائیوں کے بادشاہ ہیں: عالیہ بھٹ
🗓️ 3 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نےکنگ خان کی
نومبر
پنجاب اسمبلی انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا
🗓️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار
مارچ
لبنان بنے کا صیہونیوں کا قبرستان:حزب اللہ
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر نے اعلان
اکتوبر
پاکستان، افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام کا حامی
🗓️ 18 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)طالبان کے ذریعہ کابل پر کنٹرول نے افغانستان کوایک
اگست
پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
🗓️ 15 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، معروف امریکی
دسمبر
افغانستان میں طالبان کے پرتشدد حملے، امریکی کمانڈر نے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 30 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید
جون
مہلک مشنوں پر جانے والی خطرناک خواتین
🗓️ 7 فروری 2021سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے طویل عرصے سے دہشت گردی کی کاروائیوں
فروری
صیہونی حکومت حزب اللہ کے ڈرونز کی نگرانی کیسے کر رہی ہے؟
🗓️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ اس
اکتوبر