تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن ان حقائق کی روشنی میں تحقیقات کرے اور دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی جائیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں فارم 45 کے مطابق نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا، فارم 47 کو بنایا گیا اور ہماری فتح کو شکست میں بدلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف ہم نے احتجاج کیا اور ہم نے جو اتحاد بنایا تھا وہ بھی احتجاج جاری رکھیں گے، ہم نے الیکشن کمیشن کو بارہا کہا کہ جو آپ کے پٹیشن ہیں ان پر جلد از جلد فیصلے کریں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں 180 نشستیں جیت چکے تھے اور ہماری نشستیں فارم 47 کے ذریعے دوسری جماعتوں کو دی گئیں جس کے نتیجے میں ہماری مخصوص نشستیں بھی چلی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں بھی پٹیشن فائل کی لیکن وہ پٹیشن بھی آج تک سماعت کے لیے نہیں لگ سکی اور اب ہم نے الیکشن ٹریبونل میں پورے پاکستان میں 158 پٹیشن فائل کردی ہیں لیکن وہاں اتنے ٹریبونل نہیں کہ بروقت فیصلے ہوں لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج، ٹریبونل، سپریم کورٹ، عدالتیں اور الائنس کے جلسوں کے ساتھ آج ہم 300 صفحات پر مبنی ایک وائٹ پیپر جاری کرنے جا رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ وائٹ پیپر ان حقائق پر مبنی ہے جسے گارجیئن، واشنگٹن پوسٹ، دی ٹائمز اور پاکستان کے پورے میڈیا نے تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن ان حقائق پر تحقیقات کرے اور وہ دیکھ لیں کہ ہمیں کس طرح ہرایا گیا، جو لوگ اس میں ملوث تھے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات کی جائیں تاکہ کسی بھی عام انتخابات میں کسی بھی موقع پر دھاندلی نہ ہو۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وائٹ پیپر سے ثابت ہوتا ہے کہ جب الیکشن کمیشن کو پتا چلا کہ تحریک انصاف سوئپ کر رہی ہے تو ایک بھونڈا طریقہ اختیار کیا اور فارم 47 پر انحصار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ہزار ووٹ کو تبدیل کردیا اور ہمارے سو ووٹ کو 1100 کردیا، یہ بھونڈا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اربوں روپے دیے گئے تھے کہ وہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کرائیں، چیف الیکشن کمشنر اور ان کے کمیشن کے اراکین کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے کیونکہ انہوں نے عوام کی امانت میں کھلم کھلا خیانت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی جنگی پالیسی کے نتائج / اسرائیلی ایئر لائنز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا

?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: ایک صہیونی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا ہے کہ

افغانی طالبان کے الٹے دن

?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ

انگلینڈ کشیدگی کے ایک نئے دور میں

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: لندن میں روسی سفارت خانے نے آر آئی اے نووستی

نیتن یاہو کی لبنان میں جنگ طول دینے کی سازش

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت لبنان میں جنگ بندی مذاکرات کا دعویٰ کرتے ہوئے

قطر پر جارحانہ حملے سے نیتن یاہو کا نشہ؛ امریکہ کے اتحادی بھی محفوظ نہیں ہیں

?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر پر حملہ کرکے صیہونی حکومت نے تمام سرخ لکیروں

فرانس میں انقلابی نوجوان کیا کر رہے ہیں؟

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:فرانسیسی پولیس کو حال ہی میں فرانسیسی مظاہرین کے ساتھ پرتشدد

حزب اللہ نے اپنے عہدیداروں کے قتل کی تردید کی

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ہفتے کی رات ایک بیان

غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کے نتائج واضح ہو رہے ہیں۔ فوج میں ایک بڑا ردوبدل

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کو سدرن کمانڈ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے