?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ای سی پی کی جانب سے ’بلے‘ کو اپنا انتخابی نشان برقرار رکھنے کے لیے 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی اور الزام عائد کیا کہ یہ اقدام پارٹی کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور جسٹس (ریٹائرڈ) نور الحق قریشی نے بذریعہ وکیل بیرسٹر علی طاہر درخواست جمع کروائی، جس میں تمام مدعا علیہان کو آنے والے انتخابات میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے اور عدلیہ کی نگرانی میں جوڈیشل افسران کی بطور ضلعی رٹرننگ افسر تقرری کے ذریعے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروانے کی ہدایات دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
چیف سیکریٹری، کابینہ سیکریٹری اور الیکشن کمیشن کے ذریعے وفاق کو فریق نامزد کرتے ہوئے درخواست گزاروں نے الزام عائد کیا کہ جواب دہندگان کے درمیان مکمل تعاون تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کا عندیہ دیتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے رہنماؤں کے خلاف مقدمات، آزادی اظہار رائے پر قدغن،کنونشن اور ریلی پر پابندیاں، پارٹی رہنماؤں کے گھروں کی مسماری سمیت کئی مشکلات کا سامنا کیا جس کا مقصد جماعت کو آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا اور اس کے اثر و رسوخ کو روکنے اور اس کے ارکان کے بنیادی حقوق کو دبانے کی منظم کوشش کرنا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 23 نومبر کو پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیا، جس میں جماعت کو تنبیہ دی گئی کہ اگر انہوں نے 20 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے اور 7 دن کے اندر اس کی تفصیلی رپورٹ پیش نہیں کی تو پارٹی اپنا انتخابی نشان کھو دے گی۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں شدید تشویش ہے کہ یہ سب کچھ مدعا علیہان کی پسندیدہ پارٹی کو پی ٹی آئی کا انتخابی نشان دینے کے لیے کیا گیا جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 215 (3) یہ کہتی ہے کہ ایک جماعت کو پہلے سے مختص کردہ انتخابی نشان کسی دوسری سیاسی جماعت یا سیاسی جماعت کے اتحاد کو نہیں دیا جاسکتا۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی ٹریڈ یونینوں نے میکرون کو خبردار کرتے ہوئےملک کو گھیرے میں لیا
?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی ہوائی اڈے کے کارکنوں کی ہڑتال کے باعث آنے والے
مارچ
امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے سے پاکستانی بے گناہ قیدی کو رہائی کا اشارہ مل گیا
?️ 19 مئی 2021کیوبا (سچ خبریں) امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے جس میں ہزاروں
مئی
نو منتخب صدر کی پہلی پریس کانفرنس، سعودی عرب میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا
?️ 22 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران
جون
خطے میں کشیدگی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ اردنی وزیرخارجہ کی زبانی
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے قبضے کے
اپریل
ترکی 6 ماہ قبل بشار اسد کے اقتدار کا خاتمہ کرنے کے منصوبے سے آگاہ تھا:روئٹرز
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:ترک ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ دہشت گرد گروپوں نے
دسمبر
مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں:وزیر خارجہ
?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ
نومبر
وزیراعظم کی انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری جلد مکمل کرنے کی ہدایت
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس دہندگان کی
ستمبر
یمنی ہمارے 70000 افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں:امریکہ
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے نے دعویٰ
دسمبر