?️
سرگودھا: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا، پی ٹی آئی جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دے گی۔
سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں تھم سکا، چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے دوران انہیں تمام حالات سے آگاہ کر دیا، امید ہے پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا کیوں کہ جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی لوگوں میں غم و غصہ بڑھے گا، اس لیے مؤثر عدالتی نظام کے لیے پاکستان تحریک انصاف جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دے گی، پی ٹی آئی کے پاس بہتر لیگل ٹیم موجود ہے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ دو مرتبہ بغیر آلات اور مانیٹرنگ کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی، دونوں مرتبہ حکومت نے حامی بھر کر ملاقات کرانے سے انکارکیا، ملک میں کوئی حکومت نام کی چیز نہیں جو حالات کو بہتر بنائے، بلوچستان میں حالات بدستور کشیدہ چل رہے ہیں، فوج کے جوان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت کے پاس وہ ویژن ہی نہیں جس سے حالات بہتر کیے جا سکتے ہیں، ہم نے تو اسی ملک میں رہنا ہے ہمارے آباؤ اجداد یہیں رہتے رہے ہیں۔
ادھر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰ آفریدی سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی وفد نے کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کیلئے مفید تجاویز دیں، علی ظفر بے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے پالیسی پرپوزل پر تجاویز کیلئے وقت مانگا ، ملاقات میں عمر ایوب نے جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا اور بتایا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے وکلاء کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے، یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکلاء پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے جاتے ہیں، ان کا حق اجتماع بھی چھین لیا گیا ہے، پارٹی رہنماؤں کے مقدمات ایک ساتھ مختلف جگہوں پر لگائے جاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں جماعت اسلامی کا موقف
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما نے صیہونی حکومت کے ساتھ
ستمبر
غزہ جنگ بندی کے مستقبل کے لیے سب سے نمایاں منظرنامے / کیا جنگ ختم ہو چکی ہے؟
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: ان حالات کی روشنی میں جن میں غزہ جنگ بندی
اکتوبر
27 ویں آئینی ترمیم کے بعد 3 اہم آئینی اور عدالتی اداروں کی تشکیل نو کردی گئی
?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اہم
نومبر
بھارتی ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی، سندھ حکومت نے پابندیاں لگا دیں
?️ 27 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر اور بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ
جولائی
شیخ رشید نے چمن بارڈر بند کرنے کا عندیہ دے دیا
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے
ستمبر
پیرس اور نئی دہلی کسی قسم کے غلبے کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے: میکرون
?️ 18 فروری 2026 سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کے روز اپنے
فروری
شام پر صیہونی میزائل حملہ
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ جوالان کے علاقے میزائل حملہ کیا
جولائی
فطرت کھربوں روپے کی سہولت مفت فراہم کرتی ہے کیسے؟
?️ 23 فروری 2021لندن {سچ خبریں} زمینی مٹی اور اس کے اجزا ہر سال تین
فروری