تحریکِ انصاف کی سعد رضوی کی اہلیہ، بیٹی و دیگر خواتین کی گرفتاری کی مذمت

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف نے مذہبی جماعت تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی اہلیہ، کمسن بیٹی اور دیگر باپردہ خواتین کی گرفتاری کی مذمت کردی۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف تحریک لبیک کے سعد رضوی کی اہلیہ، کمسن بیٹی اور باپردہ خواتین کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہے، یہ اقدام چادر اور چار دیواری کے تقدس کی کھلی پامالی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، کل اِسی ظلم کا نشانہ عمران خان کی اہلیہ، بہنیں اور تحریک انصاف کی خواتین اور کارکنان تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب پاکستان تحریکِ انصاف کی خواتین اور نوجوان بھیانک ریاستی تشدد کا شکار بنے تو کوئی ان کی حمایت میں کھڑا نہ ہوا لیکن اس کے باوجود ہم کسی بھی پاکستانی شہری پر بیہمانہ تشدد اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان تحریکِ انصاف ہر اس پاکستانی شہری کے ساتھ کھڑی ہے جو آئینی اور قانونی طور پر پرامن احتجاج کا حق رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک لبیک کے کارکنان اور رہنماء سعد حسین رضوی کی قیادت میں ٹی ایل پی کالاہور میں جماعت کے مرکز مسجد رحمت العالمین ﷺ سے شروع ہونے والا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، ٹی ایل پی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہم لاہور سے اسلام آباد امریکی سفارتخانے تک لانگ مارچ کریں گے، آپ ٹرمپ سے کون سا ہاتھ ملا کر آئے ہیں کہ پاکستان میں فلسطین کے حق میں بات بھی نہیں کرنے دے رہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اس مارچ میں میں خود سب سے آگے چلوں گا، اس کے بعد ہماری جماعت کی شوریٰ اور پھر کارکنان پیش قدمی کریں گے، گرفتاری، گولی اور شیل کوئی مسئلہ نہیں ہیں، شہادت ہمارا مقدر ہے، اگر آپ کے لیے سفارتخانے مقدس ہیں تو ہمارے لیے بیت المقدس افضل ہے، اپنے مال، اپنے خون اور اپنی اولاد سے بھی بیت المقدس ہمیں افضل ہے، جماعت نے کوئی پہل نہیں کی مگر ناموسِ رسالت کے دفاع کے لیے اور اس مرتبہ بیت المقدس کے سبب قدم اٹھایا گیا، امتِ مسلمہ میں ابھی بھی ایسے نوجوان موجود ہیں جو قربانی کے لیے تیار ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے ستارے گردش میں

?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین

جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے پر فلسطینی مزاحمت کے ردعمل کی تفصیلات

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ روز حماس اور اسلامی جہاد نے غزہ میں جنگ

مسلم لیگ کے ایک اہم سیاسی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

?️ 27 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا گرفتار

مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی۔ نوازشریف

?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز

امریکی حکام کے دورے سے تائیوان میں علیحدگی پسندی کے جذبات کو تقویت

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:    تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے آج جمعہ

صیہونی حکومت کے خلاف مراکش کے 36 شہروں میں بغاوت

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:       مراکش کے مختلف شہروں میں ہم سب فلسطین

اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے باغی فوج کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

?️ 17 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے باغی فوج

غزہ میں 5 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کے 4 اہم اشارے

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت اور فلسطینی استقامت کاروں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے