?️
روالپنڈی(سچ خبریں) .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیردفاع کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور تاجک افغان سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور پاک تاجک دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا.
اس موقع پر تاجک وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان کی افغان امن کیلئے کاوشیں قابل قدر ہیں. آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں تاجک وزیر دفاع نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے عزم کا اظہار کیاآرمی چیف نے علاقائی روابط کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کا علاقائی امن اور سیکورٹی امور پر یکساں موقف ہے.


مشہور خبریں۔
حکومت کا پُرتشدد احتجاج کرنے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ
?️ 15 دسمبر 2025لاہور:(سچ خبریں) حکومت نے احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنانے والوں سے
دسمبر
سید علی گیلانی کی تیسری برسی، صدر اور وزیراعظم کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم
ستمبر
تہران سربراہی اجلاس نے نیٹو کے درمیان فرق کو ظاہر کیا: اسپوٹنک
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: روسی ریڈیو اسپوٹنک نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے خبر
جولائی
اسرائیل مزاحمتی تحریک کے محاصرے میں
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیل کے تمام
ستمبر
بانی پی ٹی آئی سے نئے سال کے موقع پر ملاقات، فہرست تیار
?️ 31 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی سے نئے سال کے موقع
دسمبر
بلوچستان: ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
?️ 21 مارچ 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن
مارچ
حکومت نے کسی کے کہنے پر آئینی ترمیم لانے کی کوشش کی: سینیٹر علی ظفر
?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر
ستمبر
جنرل عاصم منیر اور امریکی کمانڈر مائیکل ارک کوریلا کا سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل
دسمبر