?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر حکومت کے مشکور ہیں اس سے کاروباری برادری کو ریلیف ملے گا۔
اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ آج کا ریلیف گھریلو صارفین سمیت انڈسٹری، کمرشل کے لیے بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے 10 ماہ جنگ لڑی، بجلی بلوں میں کمی پر کاروباری برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک اچھی سمت میں جارہا ہے، مثبت اقدام سے عام آدمی، صنعتوں پر بوجھ کم ہوگا۔
معروف تاجر رہنما اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت ٹاسک فورس، ایس آئی ایف سی اور تمام بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرز اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز ہماری آواز پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور ہم نے ثابت کیا کہ آئی پی پیز میں جو چوری ہورہی تھی یا غلط معاہدے کیے تھے وہ درست کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج یہ ساڑھے 7 روپے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملا ہے یہ صرف انڈسٹری کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے رہائشی صارفین کے لیے بھی ہے جب کہ اس سے کاروباری برادری کو ریلیف ملےگا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ وزیراعظم نے جو اہم بات کی ہے ساڑھے 3 ہزار ارب روپے کی لیکج ہورہی تھی جسے حکومت نے روکا ہے، دراصل یہ ساڑھے 3 ہزار نہیں بلکہ ایک ٹریلین روپے ہے ۔
ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج کہا ہے کہ اس پر مزید بھی کام ہورہا ہے، جتنا کام ہوگیا ہے آئی پی پیز کے جتنے معاہدے منسوخ ہوئے ہیں اور اس جو اثر آیا ہے وہ نیچے عوام تک پہنچایا گیا ہے، انشاللہ ہم جو ایک ٹریلین کی بات کررہے ہیں اس کا بھی اثر عوام تک پہنچے گا۔
فیصلے سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، شیخ عمر ریحان
دوسری جانب، چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے یونٹ میں 7 روپے 59 پیسے کمی کو صنعتوں کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔
اسی طرح، شہباز شریف نے صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن نے جنوری میں 42 ملین ڈالر کے عطیات جمع کئے
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن کی مہم اور ڈیموکریٹک پارٹی نے نومبر میں ممکنہ
فروری
اسرائیل نے غزہ میں نفسیاتی دہشت گردی شروع کی
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے تللانگ موفوکنگ نے ایک تقریر میں
اکتوبر
عوام کی جانب سے بی بی سی پر عدم اعتماد میں شدید اضافہ، ایک سال میں 5 لاکھ شکایات موصول
?️ 11 جولائی 2021لندن (سچ خبریں) عوام کی جانب سے برطانوی ذرائع ابلاغ بی بی
جولائی
دشمن کی کسی بھی جارحیت کیخلاف فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
اکتوبر
یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہونچ گئی
?️ 19 جولائی 2021جرمنی (سچ خبریں) یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے
جولائی
غزہ کی حمایت اور منحوس تکون کے خلاف لاکھوں یمنیوں کا مارچ
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور منحوس تکون کے خلاف لاکھوں یمنیوں
مارچ
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا مشرقی یمن کے حالات پر موقف
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: احمد ابو الغیط، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، نے مشرقی یمن
دسمبر
تل ابیب کے حالات کشیدہ!
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے تل ابیب میں سلامتی کی کشیدہ صورت
جنوری