?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بھی بینکوں کی اضافی آمدن پر ٹیکس سے متعلق حکم امتناع خارج کردیا، حکم امتناع خارج ہونے پر پنجاب کے بینکوں نے واجب الادا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروادیا، بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس وصولی کی مد میں 4 ہفتوں کے دوران 34 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کروائے گئے، وزارت قانون و انصاف نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں ٹیم کی کاوشوں کی بدولت پہلے سندھ ہائیکوٹ کے فیصلوں سے 23 ارب روپے جبکہ آج لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں سے 8.4 ارب روپے ریکور کئے گئے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب کے 7 بینکوں نے مجموعی طور پر 11 ارب 48 کروڑ 36 لاکھ 58 ہزار روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائیں ہیں۔
وزارت قانون کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو زیرالتوا مقدمات میں فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے فائنانس ایکٹ 2023 میں بینکوں کی اضافی آمدن ( ونڈ فال آمدن) پر لگائے گئے ٹیکس کے حکم امتناع کے مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کو ان مقدمات کی پیروی کیلئے بہترین ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔دریں اثناءوزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے اپنی محنت سے تاریخی اقدام ممکن بنایا۔
اللہ رب العزت نے چاہا تو اسی طرح کے مزید اقدامات سے ہم پاکستان کو بہت جلد خود کفیل بنائیں گے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح کے تخلیقی اور مضبوط اقدامات سے ہی ٹیکس کلیکشن میں اضافہ اور معیشت میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔31.5 ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی جس سے صحت، تعلیم و دیگر عوامی فلاحی منصوبے بنائے جائیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے سٹے آرڈر ختم ہونے پر بینکوں نے 24 گھنٹے میں 23 ارب روپے ایف بی آر میں جمع کرائے تھے۔
مشہور خبریں۔
نصراللہ نے صیہونیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
?️ 9 جون 2021سچ خبریں:رائے الیوم نے اپنے اداریے میں لکھاکہ لبنان میں حزب اللہ
جون
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کی پیشی کا حکم
?️ 9 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں
اپریل
بائیڈن اسرائیل کو بچانے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے الگ الگ فون کالز میں
جنوری
سعد رضوی کی انتخابات میں ٹی ایل پی کو ووٹ دینے کی اپیل
?️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں)تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی
نومبر
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے صیہونیوں کی مایوسی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب اس بات کا امکان
مئی
سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان اختلافات کی وجوہات
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں متحدہ عرب امارات اور
مئی
پاکستانی وزیر اعظم: علاقائی امن کے لیے تہران کی سفارت کاری قابل تعریف ہے
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے پیچیدہ علاقائی اور عالمی مسائل میں
مئی
محکمہ داخلہ کی ہدایت پر افغان شہریوں کی باعزت اور منظم واپسی کیلئے نئی مہم کا آغاز
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے جنوب مغربی علاقوں میں مقیم
اگست