?️
گڑھی خدابخش (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دے دیا۔
گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِاعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ محترمہ کی شہادت کو اٹھارہ سال گزر چکے ہیں، قاتلوں، دہشت گردوں کے لیے سب سے بڑا جواب آپ ہو، چاروں صوبوں سے ہر سال بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو پیغام جاتا ہے کل بھی بی بی زندہ اور آج بھی زندہ ہے، جیالوں کی محبت سے ہمیں طاقت ملتی ہے، پورے پاکستان سے کارکن آج کے روز یہاں جمع ہوتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مئی میں بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست ہوئی، یہ جیت پورے پاکستان اورعوام کی جیت ہے، اس جیت کو پوری دنیا میں سراہا گیا، گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان ایٹمی قوت بنا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری نےچین سےجنگی طیارے منگوائے تھے، ان جنگی طیاروں نے پاکستان کے 6 جہاز گرائے، شکست کے بعد نریندرمودی کہیں غائب ہو چکا ہے، بھارتی وزیراعظم فیلڈ مارشل کا نام سُن کر چپ ہو جاتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کےخلاف جنگ میں کامیابی پوری قوم کی جیت ہے، اس سال کی سب سے بڑی خبر پاکستان کی بھارت کو شکست ہے، بھارت آج تک اس شکست کوہضم نہیں کرسکا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف زرداری نےسی پیک کی بنیاد رکھ کردوستی کومضبوط کیا، بے نظیر بھٹو چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں، سیاسی بحران موجود، ہمیں عوام کو مسائل سے نکالنا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی معاشی مشکلات ہے، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے وفاق کے مسائل ہمارے مسائل ہے، وفاق کےمعاشی مسئلے اور پریشانیوں کو دور کریں گے، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔ اُنہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کو حبکو، سبکو جیسے اداروں کا بوجھ اتار کر صوبوں کو دینا چاہیے، ہم وفاق سے بہتر پرفارم کریں گے، ہم سب کو مل کرمعاشی مسائل کوحل کرنا چاہیے، جیالوں کو کہتا آ رہا ہوں مہنگائی کا مسئلہ بانی پی ٹی آئی دور سے تھا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مگرکیا کروں عوام حکومت کےدعوے کونہیں مان رہے، عوام پوچھتے ہیں ہمیں کب پتا چلےگا معاشی ترقی ہورہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام مہنگائی، بےروزگاری اورغربت کا مقابلہ کر رہے ہیں، اداروں میں صلاحیت کا بحران ہے، بجلی ، گیس، اشیائے ضروریہ سمیت ہر چیز مہنگی ہوتی جا رہی ہے، پیپلزپارٹی میں ہی وہ صلاحیت اور منشور ہے جو عوام کومشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی پالیسیوں کوعوام دوست سمجھا جاتا ہے، صدر زرداری نے بےنظیر انکم سپورٹ انقلابی پروگرام شروع کیا، غریب خواتین کو اِس کےذریعےمالی مدد فراہم کی جا رہی ہے، ہم سندھ میں غریب خواتین کے لیے بیس لاکھ مکان بنا رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی کےبوجھ تلےدب کررہ گیا ہے، آج کے دور میں تنخواہ سے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے، آج ہر گھرانہ معاشی تنگی کا شکار ہے، سندھ کےاین آئی سی وی ڈی کا مقابلہ دنیا سے ہے، اگرکہیں مفت علاج ہوتا ہے تویہاں ہوتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گمبٹ کی تحصیل خیرپورمیں ہربیماری کا مفت علاج ہوتا ہے، ان ہسپتالوں میں پچاس فیصد مریض سندھ سے باہر سے آتے ہیں، ہم اِن مریضوں کوسندھ میں ویل کم کرتے ہیں،غریبوں کی معاشی مشکلات کواسی طریقےسےحل کیا جاسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
جرمنی کا صیہونی حکومت کے ساتھ 4.3 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کا سودا
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:جرمن حکومت 4 بلین یورو کی رقم میں صیہونی حکومت سے
جون
کورونا وائرس پھر سے پیھلنے لگا
?️ 3 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے
جولائی
پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کا ایران-امریکہ مذاکرات پر اثر
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی ماہر روسی امور، احمد الحاج علی کا کہنا ہے
اگست
سکیورٹی فورسز کی خاران میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگرد جہنم واصل
?️ 17 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خاران میں آپریشن
جنوری
وائٹ ہاؤس کی پریس ترجمان چند ہی روز میں عہدے سے برطرف
?️ 17 اکتوبر 2026سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی پریس ترجمان
اکتوبر
یمنیوں نے صیہونی جہاز رانی کے نظام کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: بحیرہ احمر میں صیہونی جہاز کے قبضے سے اس حکومت
نومبر
وزیراعلیٰ پنجاب نےشیخوپورہ میں یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی
?️ 24 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کہا
مارچ
اقوام متحدہ غیر مؤثر ادارہ بننے کی جانب گامزن
?️ 28 ستمبر 2025اقوام متحدہ غیر مؤثر ادارہ بننے کی جانب گامزن ایک مغربی میڈیا
ستمبر