?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی بات چیت کریں گے جن میں دوطرفہ تعاون اور روابط کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی آمد سے قبل بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا 68 رکنی وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچا تھا جس میں بیلاروس کے وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر انصاف، وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات اور سربراہ ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل تھے جبکہ بیلاروس کی 43 نمایاں کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں۔
بیلاروس کے وفد کا دورہ ایسے موقع پر ہورہا ہے جب تحریک انصاف نے احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے جس کے نتیجے میں حکام نے سرکاری عمارتوں اور سفارتی انکلیو پر مشتمل اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کررکھا ہے۔
اتوار کو بیلا روس کے وفد کے استقبال کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں داخلے کی کوشش کرنے والے تمام مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف کو عوام کو درپیش مشکلات کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں اور انکی املاک کے تحفظ کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی قاہرہ میں ترک، ایرانی صدور سے ملاقات، باہمی تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
?️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ڈی ایٹ
دسمبر
چین کی نظر میں امریکہ کاغذی شیر
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ میگزین نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ
اپریل
روس سوچ رہا تھا کہ 12 گھنٹے میں کیف پر قبضہ کر لے گا: یوکرائنی وزیر دفاع
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: جیسا کہ روسی اور یوکرینی افواج اور مغربی پوزیشنوں کے
جون
نیتن یاہو جنگ بندی سے کیوں ڈر رہے ہیں؟
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے مشیروں میں
مئی
اربیل میں موساد کے ٹھکانوں پر میزائل حملے
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: عراقی خبر رساں ذرائع نے آج صبح 1 بج کر
مارچ
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات پرصدر مملکت نے اہم ہدایت جاری کردی
?️ 16 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونِ ملک میں
جون
کیا تل اویو رام اللہ تنظیم کے تابوت پر آخری کیل ٹھونک دے گا؟
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں: 13 اور 3 جنوری کو صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی
جنوری
حماس کے رہنماؤں کے قتل کی صورت میں تل ابیب کو خطرناک دھمکی
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کے اخبار الاخبار نے آج پیر کو اس خطرناک
مئی