بہت جلد فری مارکیٹ کے قیام سے ملک میں بجلی کی قیمت کم ہوگی، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں عنقریب بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی، اس مارکیٹ کے قیام سے مسابقتی بنیاد پر بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی جو بجلی کی پائیدار فراہمی اور نرخوں میں مزید کمی کا باعث بنے گی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں بجلی کے نرخوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیر توانائی سردار اویس لغاری، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے، اجلاس میں جس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر دوبارہ جائزے سے پتا چلا کہ اس شعبے میں مزید بہتری کی گنجائش ہے، ٹاسک فورس نے دن رات محنت کرنے کے بعد اس کو زمینی حقائق اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق دوبارہ تیار کیا، اگلے دس سالوں کے لیے بجلی کے پیداواری منصوبوں میں مسابقتی بولی اور کم ترین قیمت پر بجلی کی فروخت کے لیے راہ ہموار کی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 7 ہزار 967 میگا واٹ کے مہنگے منصوبوں کو بجلی کی پیدوار کے منصوبے (IGCEP) سے نکالا جا رہا ہے، بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی تاریخوں میں ردوبدل کیا جا رہا ہے، مہنگے منصوبوں کو پلان سے نکالنے اور منصوبوں کی تکمیل کی تاریخوں میں ردوبدل سے مجموعی طور پر 17 ارب ڈالر (4 ہزار 743 ارب روپے ) کی بچت ہوگی، بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی ذخائر اور شمسی، نیوکلیئر اور پن بجلی جیسے متبادل ذرائع کو درآمدی ایندھن پر ترجیح دی جائے گی، اس حکمت عملی سے زر مبادلہ کے ذخائر میں کئی ارب ڈالر کی بچت ہو گی، حکومت کی جانب سے بجلی کی خریداری اور بجلی بنانے والی کمپنیوں کو کیپیسیٹی پیمنٹ رفتہ رفتہ ترک کر دی جائیں گی۔

معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری اور ان کی کی ٹیم کو ملک کیلئے 4 ہزار 743 ارب روپے کی بچت کو سراہا اور اس کو ایک اور تاریخی کامیابی قراردیا، انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں حالیہ تقریباً ساڑھے 7 روپے کمی کے بعد حکومت پاکستان عوام کی مزید سہولت کے لیے شعبہ توانائی میں پائیدار اصلاحات کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے، ملک میں عنقریب بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی، مارکیٹ کے قیام سے مسابقتی بنیاد پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جو کہ بجلی کی پائیدار فراہمی اور نرخوں میں مزید کمی کا باعث بنے گی۔

مشہور خبریں۔

10 سالوں میں 7 وزرائے اعظم؛ برطانیہ اپنے سیاستدانوں کو کیوں قربان کر رہا ہے؟

?️ 24 جون 2026سچ خبریں: کیئر اسٹارمر، وزیر اعظم برطانیہ، نے پیر کے روز اپنے عہدے

ایوان بالا سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہوگیا

?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی حکمت عملی کامیاب، سینیٹ میں اسٹیٹ بینک

فلسطینیوں کی آواز دبانے پر انسٹاگرام میں اہم  تبدیلیاں

?️ 1 جون 2021نیویارک (سچ خبریں)فلسطینی کی آواز دبانے اور فلسطینی عوام کے حق میں

اسلام آباد ہائیکورٹ وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی

?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی

اشنیٰ شاہ، اپنی اہمیت کم کرنے کیلئے ’بوائے فرینڈ‘ کو زیادہ اہمیت نہ دیں

?️ 21 فروری 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} اشنی شاہ نے رومانوی جذبات کو کنٹرول

پشاور میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی میپنگ شروع، 90 ٹیمیں فعال

?️ 5 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی

ٹرمپ نے یورپی اخراجات پر یوکرین کے لیے نئے ہتھیاروں کی منظوری دی

?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ یوکرین

سوتے ہوئے بھی آنکھیں کھلی رکھنا؛صیہونی اخبار کا صیہونیوں کو مشورہ

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے