بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے۔ وزیراعظم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا ہے، دشمن کو ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کے بعد پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن ملک ایک بوند پانی بھی ہم سے نہیں چھین سکتا اور اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو اُسے ایسا سبق سکھایا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں اور اقلیتی برادری نے بھی اس تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے قائداعظم کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے دھارے کو بدلنے والے لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ حالیہ واقعات میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 4 جدید رافیل طیارے شامل تھے۔ وزیراعظم کے مطابق 10 مئی کو پاکستان نے بھارت کے عسکری غرور کو خاک میں ملا دیا اور پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں یوم شہداء جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش

لاہورہائیکورٹ نے ججز کوغیرسرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا

?️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو غیرسرکاری

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کی تفصیلات 

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بدلے غزہ کی

سیف علی خان نے حملے کے بعد پولیس کو پہلا بیان ریکارڈ کرادیا

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ اسٹار سیف علی خان نے خود پر ہونے

کیا عراق میں کوئی امریکی فوجی لڑ نہیں رہا؟

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: عراق اور امریکہ کی وزارت دفاع کے حکام نے واشنگٹن

قتل و غارت کرنے والے بلوچستان کے عوام ہی نہیں پاکستان کے بھی دشمن ہیں، وزیراعظم

?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر

ایران، عراق اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت

?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں:  قبل ازیں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین اور شام کے وزیر

مریم نواز کی بھارت سے آنے والے پاکستانی مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت

?️ 5 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت سے علاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے