بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں، پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت کبھی پاکستان کا پانی نہیں روک پائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آذربائیجان نے لڑ کر آزادی حاصل کر کے دنیا کی قوموں میں اپنا مقام بنایا۔ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے، سہ فریقی اتحاد مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا، ترک صدر نے جس انداز میں پی کے کے کا مسئلہ حل کیا وہ قابل ستائش ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعہ پر تحقیقات کی پیشکش کی، غیرجانبدار تحقیقات کی پیش کش کو بھارت نے مسترد کر دیا، بھارت نے پاکستان پر پہلگام واقعہ کا بغیر شواہد الزام لگایا۔ پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں قائدانہ کردارادا کیا، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوپائے گا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

بحرین کے بھی صیہونیوں کی طرف بڑھتے ہوئے قدم ڈگمگائے

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:پیر کے روز بحرینی حکام اور صیہونی حکومت نے منامہ میں

امریکی وزیر دفاع کا دورہ یوکرین

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے تنازعات کو دیکھتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

صہیونی بے چینی اور تناؤ میں غرق

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:ہیبرون میں آج دوپہر کے وقت ہونے والی فائرنگ کی کارروائی

حزب اللہ کی جنگ بندی پر پابندی اسرائیل کی مکمل پابندی پرمشروط ہے: نبیہ بری

?️ 19 جون 2026سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے امریکہ اور ایران

عرب مالیاتی فنڈ کی عرب ممالک کے معاشی نقطہ نظر پر رپورٹ

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:عرب مالیاتی فنڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ عرب ممالک

عرب ممالک اور صیہونی اتحاد خطے کے استحکام کے حق میں ہے یا نقصان میں؟

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا متعد عرب ممالک کے دورے کرنے کامقصد خطے میں

بیجنگ میں یہودی لابی کیا کر رہی ہیں؟

?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں:  اگرچہ بیجنگ اور تل آویو کے درمیان سیاسی تعلقات زیادہ

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے سیم آلٹمین کو کمپنی نے کیوں برطرف کیا؟

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے ’اوپن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے