?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اس سال کے آخر میں ایس سی او تنظیم کی میزبانی کرے گا جس کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف فوجی کاروائیاں ہوں گی تاہم ایک اعلی فوجی عہدیدار نے جمعرات کو یوم پاکستان کی پریڈ کے بعد ڈان کو بتایا کہ اس میں بھارتی فوج کو بلانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان نے ابھی تک بھارتی فوجیوں کو فوجی مشق میں حصہ لینے کی دعوت دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے’۔
عہدیدار، جن کا نام نہیں لیا جاسکتا کیونکہ وہ میڈیا سے بات کرنے کا مجاز نہیں ہیں، نے کہا کہ بھارتی میڈیا ازبکستان کے شہر تاشقند میں علاقائی انسداد دہشت گردی کی تنظیم کی کونسل کے 36 ویں اجلاس میں 18 مارچ کو کیے گئے فیصلوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس طرح کی تربیت کا نتیجہ سیکھنے اور سکھانے، دونوں ہوتا ہے، دہشت گردی کی جڑوں اور نیٹ ورکس کو شکست دینے میں پاکستان کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے مشق کا انعقاد کرنے کا اعزاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) کو دیا گیا ہے اور روس اور چین اور ایس سی او کے ممبران سمیت متعدد ممالک کی ایلیٹ یونٹ اس میں حصہ لے رہی ہیں’۔
امکان ہے کہ مشق ‘پبی – انسداد دہشت گردی – 2021’ رواں سال ستمبر، اکتوبر میں خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع این سی ٹی سی میں منعقد کی جائے گی۔
دریں اثنا ایک اور اعلی فوجی عہدیدار نے کہا کہ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان روایتی دشمنی کی وجہ سے اس مشق کے لیے بھارتی فوجیوں کو مدعو کرے۔
عہدیدار نے کہا کہ ‘پاکستان کے پاس انسداد دہشت گردی کی کامیاب کارروائیوں کی شہرت رکھنے والی ایک مضبوط اور پیشہ ور فوج ہے اور بہت سے ممالک اس نئے عالمی خطرہ کے درمیان اپنے تجربات کو بانٹنے کے لیے ہمارے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا یہ اسٹوریز چلا رہا ہے کہ بھارت افواج پہلی بار کسی فوجی مشق کے لیے پاکستان کا سفر کریں گی تاہم ‘فی الوقت یہ حقیقت سے بہت دور ہے’۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے خلاف صحافتی آزادی کی خلاف ورزی پر فرانسیسی صحافیوں کی شکایت
?️ 4 دسمبر 2025 اسرائیل کے خلاف صحافتی آزادی کی خلاف ورزی پر فرانسیسی صحافیوں
دسمبر
دہشتگردوں کو امن واستحکام برباد نہیں کرنے دیں گے
?️ 24 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے ہرنائی
اکتوبر
صیہونی تعلیمی نظام میں عرب طلبہ کے ساتھ امتازی سلوک
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں عرب طلبہ کو سرکاری اور مذہبی صہیونی
مئی
امریکا کے نصف سے زائد عوام فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں
?️ 21 اگست 2025امریکا کے نصف سے زائد عوام فلسطینی ریاست کے قیام کے حق
اگست
مصر، اردن اور خلیج فارس کے عرب ممالک خطرے میں
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صنعاء حکومت کے نائب وزیر اعظم برائے دفاع اور سیکورٹی
اکتوبر
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: عدالت کا پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی کے
مئی
بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی کی وجہ سے کشمیریوں کو مشکلات کاسامنا ہے،حریت رہنماء
?️ 3 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
جنوری
یوکرین کا دنیا کے نقشے سے غائب ہونے کا امکان
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے اس بات پر زور
جولائی