?️
کوالالمپور: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے خود سیز فائر کی درخواست کی مگر اس کی سیاسی قیادت کو سیز فائر ہضم نہیں ہورہی ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام حملے پر بھارت کی جانب سے پاکستان کا نام نہیں لیا گیالیکن سارے اقدامات پاکستان مخالف تھے بھارت نے ہمارے خلاف جو اقدامات کیے ہم نے بھی وہی اقدام بھارت کیخلاف کیے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس بار دنیا بھرمیں بھارتی بیانیہ ناکام بنادیا ہم باور کرادیا کہ بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑا جا سکتا ہے کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے نائب وزیراعظم نے کہاکہ پہلگام واقعے کے چار روز بعد وزیراعظم نے بھارت کو تحقیقات کی پیش کش کی لیکن اب تک جواب نہیں آیا بھارت نے پہلے ہمارے سفارتکاروں کو نشانہ بنایاپھر بھارت نے کسی بین الاقوامی ضابطے کے بغیر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا جس پر بھارت کے لیے فضائی حدود بند کی.
انہوں نے کہاکہ بھارت نے خود سیز فائر کی درخواست کی تھی مگر بھارت کی سیاسی قیادت کو سیزفائر ہضم نہیں ہورہی انہوں نے کہاکہ مودی کہتے تھے بھارت کو رافیل مل جائے تو کوئی ہاتھ نہیں لگاسکتا، پاک فضائیہ نے بھارت کے 4 رافیل طیارے مار گرائے انہوں نے کہا کہ ماننا پڑے گا دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھالیا ہم دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، افغانستان جاکر چائے پینے اور سرحد کھولنے سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچادہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں.
اسحاق ڈار نے باور کرایا کہ پاکستان کو جی ٹوئنٹی میں شامل کرانا ہدف ہے اور اس کے لیے معاشی ڈپلومیسی وقت کی ناگزیر ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی پاکستان کا سفیر ہے، پاکستانی برادری سے ملکر خوشی ہوئی، پاکستانی کی معاشی صورتحال انہتائی خراب تھی، خراب معاشی صورتحال کے باوجود ہم نے ٹیک آف کیا، پاکستان میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے اسحاق ڈار نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف ریفارمز پروگرام مکمل ہوا، معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کوششیں ہورہی ہیں پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے.


مشہور خبریں۔
جولانی حکومت کا چیف آف اسٹاف مقرر
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ میجر جنرل نورالدین
جنوری
چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں
جولائی
غزہ جنگ ابھی بھی بھاری جانی نقصان اٹھا رہی ہے: ہرزوگ
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی
جنوری
اسرائیلی فوج ظلم و بربریت کی نشانی
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار نے فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی فوج کے
دسمبر
لیکوڈ پارٹی کیا کرنا چاہتی ہے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:حزب اختلاف کے اتحاد کے سربراہ یائر لاپیڈ کی موجودگی میں
اگست
افغانستان کے خلاف امریکی اقدام انسانی بحران کا سبب:ہیومن رائٹس واچ
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ افغانستان کے مرکزی بینک پر
اگست
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں سے متعلق پیشگوئی کردی
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے مزید
جولائی
گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں اسرائیلی فوج کا نیا تربیتی اڈہ قائم
?️ 8 ستمبر 2025گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں اسرائیلی فوج کا نیا تربیتی اڈہ قائم
ستمبر