?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں، وزیر داخلہ نے دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھارتی اقدامات پر پاکستان کے موقف اور فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ۔ پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے بھارتی اقدامات پر پاکستان کے موقف اور فیصلوں پر مولانا کو اعتماد میں لیا اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمانوں کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا وہاں کھڑا ہوجائے گا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
علاوہ ازیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمٰن کو بھی نیشنل سیکورٹی کونسل کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی اور پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں سے آگاہ کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کی اور بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے، لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، امیر جماعت اسلامی نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر سازش کے ذریعے خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف یکجا ہے اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
مشہور خبریں۔
سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:میڈیا نے پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے کو غیر معینہ
اپریل
وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آذربائیجان میں رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام
مئی
لبنان کے شہر الخیام پر قبضہ کرنے میں اسرائیلی فوج ناکام
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: لبنانی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیں گذشتہ چند دنوں سے
نومبر
یمن کے الجوف اور مآرب پر سعودی جنگجوؤں کے وسیع حملے
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے
دسمبر
وزیر اعظم نے حوثی حملوں کوخطے کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا اماراتی ولی عہد سے ٹیلی فونک
فروری
اسرائیلی بستیوں میں 3 عرب ممالک کی بالواسطہ شرکت بے نقاب
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کے تین عرب ممالک امریکی
مارچ
غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے ناکام ، وجوہات ؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پال کربی نے بی بی سی انگلینڈ میں لکھا کہ اسرائیل
نومبر
تردید، پالیسی بیانات کےباوجود نیٹ میٹرنگ پالیسی سے متعلق غلط خبریں نشر کی جا رہی ہیں، وزیر توانائی
?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانی اویس لغاری نے اظہار تاسف
جون