?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ مصدق ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ پہلے بھی جھڑپ ہوتی رہی ہے لیکن پہلی بار آپ نے دیکھا کہ پوری دنیا ہمارے ساتھ کھڑی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی کامیابی حاصل ہوئی، میڈیا نے بھی ذمے داری کا ثبوت دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے تین ہوّے بنا رکھے تھے کہ ان کی روایتی جنگ کا کوئی ثانی نہیں، پھر آپ نے یہ متھ ٹوٹتے دیکھی، بھارت نے ہوّا بنا رکھا تھا کہ رافیل طیارے ہیں، پھر آپ نے پھڑپھڑاتے پرندوں کی طرح رافل گرتے دیکھے۔
ذرائع کے مطابق مصدق ملک نے کہا کہ بھارت نے ایس 400 کو بھی ہوّا بنا رکھا تھا پھر آپ نے پاکستانی ڈرون بھارت میں دیکھے اور وہاں ایئر بیسز کو تباہ ہوتے دیکھا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم مضبوطی اور خود اعتمادی کے ساتھ آرہے ہیں، ہم تو خطے میں امن چاہتے ہیں، وہ آج بھی جنگ چاہتے ہیں، وزیراعظم نے بھارت کو کہا آئیں بات کریں، بھارتی وزیراعظم نے کہا نہیں جنگ کرنی ہے، چلیں جنگ بھی ہوگئی۔
مصدق ملک نے کہا کہ اتنے نقصان کے بعد پھر وہ خود ہی بات چیت پر آگئے اور ہم تو کب سے کہہ رہے ہیں بات چیت ہونی چاہیے، بھارت کی غنڈا گردی کی وجہ سے ہمارا مقدمہ آسان ہو گیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عمران خان نے واضح کیا جتنے مرضی ایسے ججز لاکر بٹھا دیں، ڈیل نہیں کروں گا، علیمہ خان
?️ 20 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی
جنوری
غزہ میں لوگ بھوک اور قحط کی وجہ سے سڑکوں پر زندگی کی بازی ہار رہے ہیں
?️ 27 جولائی 2025غزہ میں لوگ بھوک اور قحط کی وجہ سے سڑکوں پر زندگی
جولائی
کم تنخواہوں کی وجہ سے سیکڑوں صہیونی پولیس نے استعفیٰ دیا
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: صہیونی اخبار Yedioth Ahronoth نے کم تنخواہوں پر احتجاج کرتے
جون
اسرائیل نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا:یوکرینی صدر
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جنگ کے
ستمبر
صیہونی حکومت میں سیاسی تعطل جاری
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا
اگست
ٹرمپ امریکی صدر بن جائیں گے تو نیٹو کے ساتھ کیا کریں گے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر کا خیال ہے کہ سابق
اگست
صیہونی حکومت کی جیلوں کو بھرنے کی وجہ سے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے 50 قیدیوں کو
جولائی
متعدد سعودی سرکاری افسران کرپشن کے الزام میں گرفتار
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے مالی بدعنوانی کے الزام میں اس ملک
مارچ