بھارت تعاون کرے تو ’مخصوص افراد‘ کی حوالگی پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر ’مخصوص افراد‘ کو بھارت کے حوالے کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم اس کے لیے نئی دہلی کو اس عمل میں تعاون پر آمادگی ظاہر کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات طویل عرصے سے کشیدہ ہیں، اپریل 2025 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مزید تناؤ پیدا ہوا، جس کا الزام نئی دہلی نے بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر عائد کیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 روزہ جنگ امریکی مداخلت کے بعد ختم ہوئی تھی۔

اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زرداری خطے میں امن قائم کرنے کے لیے متعدد بار پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے لیے زور دے چکے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بلاول بھٹو سے جب سوال کیا گیا کہ کیا بطور خیرسگالی سربراہ لشکرِ طیبہ حافظ سعید اور جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کرنا ممکن ہے، تو انہوں نے جواب میں کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات ہوں، جس میں دہشت گردی کے مسئلہ پر بات ہو، تو مجھے یقین ہے کہ پاکستان کو ان معاملات پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے لشکرِ طیبہ اور جیشِ محمد دونوں تنظیموں پر پاکستان میں پابندی عائد کر رکھی ہے، حافظ سعید اس وقت دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں 33 سال کی سزا کاٹ رہیں ہے، جبکہ مسعود اظہر پر نیکٹا پابندی عائد کر رکھی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ان افراد کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت جیسے الزامات کے تحت ملک میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی جانب سے عدم تعاون کی وجہ سے سرحد پار دہشتگردی پر ان افراد کیخلاف مقدمات چلانا مشکل ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت ان افراد کو سزا دلوانے کے لیے ضروری بنیادی تقاضوں پر عمل نہیں کر رہا، انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں شواہد پیش کرنا، بھارت سے گواہوں کا پاکستان آنا، یہ سب ضروری ہے، اگر بھارت اس عمل میں تعاون پر آمادہ ہو تو مجھے یقین ہے کہ ایسے کسی بھی فرد کی حوالگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

بلاول نے بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے عزم کو نیا بیانیہ قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت جو نیا بیانیہ اس خطے پر مسلط کرنا چاہتا ہے، وہ یہ ہے کہ بھارت میں کسی بھی دہشت گرد حملے کا مطلب پاکستان کے ساتھ جنگ ہے، یہ نہ تو پاکستان کے مفاد میں ہے اور نہ بھارت کے مفاد میں۔

سابق وزیر خارجہ سے جب حافظ سعید اور مسعود اظہر کے موجودہ مقام کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ حافظ سعید ریاست پاکستان کی تحویل میں ہیں جبکہ حکومتِ پاکستان کو یقین ہے کہ مسعود اظہر افغانستان میں ہیں، یہ بات حقائق کے منافی ہے کہ حافظ سعید آزاد شہری ہیں، وہ پاکستانی ریاست کی حراست میں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد مسعود اظہر کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ وہ افغانستان میں ہیں، جب بھی بھارتی حکومت یہ معلومات فراہم کرے گی کہ مسعود اظہر پاکستانی سرزمین پر موجود ہیں، تو ہم انہیں گرفتار کرنے میں خوشی محسوس کریں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارتی حکومت اب ان افراد کا ذکر نہیں کر رہی، اور نہ ہی ان افراد کا جنہوں نے اس دہشت گرد حملے میں کردار ادا کیا جس کی بنیاد پر یہ جنگ شروع کی گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ایک جھوٹ کی بنیاد پر جنگ مسلط کی گئی، یہ ایک خطرناک مثال قائم کی جا رہی ہے اور بھارت اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، بس ’دہشت گرد‘ کہو اور ایک خودمختار، مسلمان ملک پر حملہ کر دو۔

مشہور خبریں۔

حماس کا صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے بعض

حنا خان کی کیموتھراپیز مکمل ہوگئیں

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان نے مداحوں کو اپنی

وزیر اعظم نے مختلف اعلی عہدوں پر تعیناتیوں کی منظوری دے دی

?️ 13 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف اعلیٰ عہدوں پر

جولانی کے اقتدار میں آنے کے بعد شام میں تقریباً 10,000 افراد کا قتل عام

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: شامی ہیومن رائٹس واچ نے انکشاف کیا ہے کہ بشار

لگتا ہے امریکہ شام میں ہمیشہ کے لیے رہنا چاہتا ہے:روس

?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ان کے

نیتن یاہو کا غزہ میں خفیہ داخلہ ناکامی کی علامت 

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے رہنماوں میں سے ایک باسم نعیم  نے صیہونی

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان

?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا

کیا ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے والے ہیں؟

?️ 30 مئی 2022گزشتہ دنوں عبرانی اور عرب میڈیا نے خبریں شائع کیں کہ صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے