?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ پاک افواج کی اولین ترجیح ہے، اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارتی سرپرستی اور حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور ہمہ گیر اقدامات ناگزیر ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 271ویں کور کمانڈرز کانفرنس (سی سی سی) منعقد ہوئی۔
بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ پاک افواج کی اولین ترجیح ہے۔
فورم نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے ایجنٹوں کے حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
فورم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی سرپرستی اور حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور ہمہ گیر اقدامات ناگزیر ہیں، پہلگام واقعے کے بعد براہ راست جارحیت میں شکست کے بعد بھارت اب اپنے مذموم عزائم کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے ایجنٹوں کے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے ایران، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ دوروں سمیت پاکستان کی فعال اور کامیاب سفارتی کوششوں کی تفصیل فورم کو بتائی، جن میں آرمی چیف نے وزیر اعظم کے ہمراہ شرکت کی تھی۔
فورم کو آرمی چیف کے امریکا کے تاریخی اور منفرد دورے پر بھی بریفنگ دی گئی، جہاں اعلیٰ ترین قیادت سے ملاقاتوں کا موقع ملا اور پاکستان کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مؤقف کو براہ راست پیش کیا گیا۔
فورم نے موجودہ داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا، خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور ایران میں حالیہ پیش رفت اور طاقت کے استعمال کو بطور پالیسی ٹول اختیار کرنے کے بڑھتے رجحان پر غور کیا، جس کے پیش نظر خود انحصاری کی صلاحیتوں کی مسلسل ترقی، قومی اتحاد اور عزم کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بھارتی فوج کے بے بنیاد الزامات پر نوٹس لیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ’ واضح دو طرفہ فوجی محاذ آرائی میں تیسرے فریق کو شامل کرنا بلاک سیاست کی ایک غیر سنجیدہ کوشش ہے، جس کا مقصد بھارت کو خود ساختہ سیکیورٹی فراہم کرنے والا کردار ظاہر کر کے اس خطے میں فوائد سمیٹنا ہے، جو بھارتی بالادستی کی خواہشات اور ہندوتوا انتہا پسندی سے واضح طور پر بدظن ہو رہا ہے۔’
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو پاکستان آرمی کی جاری کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بدلتے ہوئے خطرات اور جنگ کی نوعیت کے مطابق فوری طور پر ڈھلنے کی حکمت عملی شامل ہے، آرمی چیف نے پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس کی قیادت کو بھی تینوں افواج کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر سراہا۔
کورکمانڈرز کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے مسلح افواج کی خطرات سے نمٹنےکے لیے آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
بولی وڈ میں 500 میں سے 2 فلمیں پاکستان مخالف بنتی ہیں، راج پال یادیو
?️ 15 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف بولی وڈ کامیڈین راج پال یادیو کا کہنا
فروری
آخر کار یورپ نے روس کی توانائی سے وابستگی پر قابو پالیا
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بریل کا دعویٰ
جنوری
پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ ایمازون پرائم پر ریلیز
?️ 10 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ایکشن پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ کو ملٹی نیشنل
جنوری
عید پر لاپرواہی کی وجہ سے کورونا سے اسپتال بھر گئے
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے
مئی
اٹلی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: اگرچہ رومی حکومت نے اس سال کے شروع میں اعلان
نومبر
غزہ جنگ سے صیہونیوں کو کیا ملا ہے؟فوجی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک فوجی ماہر نے 4000 فلسطینی مجاہدین کی ہلاکت کے
جنوری
امریکا اور یورپی ممالک کے دباؤ سے پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم
?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا اور
جون
امریکی سفارت کار کا حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان ممکنہ جنگ کا دعویٰ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی سفارت کار نے صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے
اکتوبر