?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم وقارالدین سید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کا مقصد کسی صحافی کی آواز کو دبانا نہیں ہے، پیکا ایکٹ وقت کی ضرورت ہے، وفاقی دارالحکومت میں ہم سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا، سائبر کرائم ونگ نے ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا ہے، سائبر کرائم ونگ کا مقصد کسی کی آواز کو دبانا نہیں ہے، ہر ضلع میں سائبر کرائم ونگ کا دفتر بنانا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ سائبرکرائم ونگ کو روزانہ کی بنیاد پر شکایات موصول ہورہی ہیں، سائبر کرائم ونگ نے ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا ہے، گینگ مظفرآباد میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث تھا، بچوں کی ویڈیوز کو ڈارک ویب پر بیچا جاتا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ وقارالدین سید نے کہا کہ جرمن شہری سرغنہ ہے جس کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بچوں کی ویڈیوز کو عالمی مارکیٹ میں بیچا جاتا ہے، اس دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، ویڈیوز کو وٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعے بھیجا جاتا تھا۔


مشہور خبریں۔
سندھ کی حکومت نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا
?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر
اگست
عوام کیا کر سکتی ہے؟مفتی محمد تقی عثمانی کی زبانی
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: معروف اسلامی اسکالر اور شیخ الحدیث مفتی محمد تقی عثمانی
جولائی
دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں سے ایران کی اپیل
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:ایران نے یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے
مئی
کیا سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو بھی پھانسی دی جاتی ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب نے اپنے مصری باپ کو قتل کرنے کے
اگست
کورونا سے ایک روز میں مزید 68 افراد کا انتقال
?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں اگرچہ کورونا واائرس کی شرح میں
ستمبر
پاکستان اپنی غلطیوں کی سزا بھگت رہا ہے:مریم نواز
?️ 23 جنوری 2021پاکستان اپنی غلطیوں کی سزا بھگت رہا ہے:مریم نواز لاہور(سچ خبریں) مسلم
انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں وزیر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مقررہ وقت میں انٹرا پارٹی
جولائی
ٹرمپ اور شام کے بارے میں تجاویز
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں موجودہ اور مستقبل کی امریکی حکومت کے عہدیداروں
دسمبر