?️
بنوں: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں میں سی ٹی ڈی کی جانب سےآپریشن کےنتیجے میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، اس حوالے سے سی ٹی ڈی بنوں اور مقامی پولیس نے نواز آباد تھانہ میریان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈآپریشن کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ضرار گروپ سے تھا۔
گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں یادگار چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے، شہید اہلکاروں کی شناخت گل محمد اور شہزاد خان کے نام سے ہوئی ہے جو یادگار پولیس چوک پر تعینات تھے، دونوں اہلکار قریبی دکان پر جارہے تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتیں کلاچی ہسپتال منتقل کر دی گئیں، واقعے کے بعد حملہ آور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف مع ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کاسرچ آپریشن جاری رہا تاکہ دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں ایمونیشن بھی برآمد ہوا ، جس سے واضح ہوتا ہے کہ دہشتگرد کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، ڈی آئی خان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ پر ہیں اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگرد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے، عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ امن دشمنوں کو ناکام بنایا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی پولیس کی نیتن یاہو کے بیٹے اور اس کے معاونین کی جاسوسی
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی پولیس نے
فروری
افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق ڈیڈلائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، دفتر خارجہ
?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان
مارچ
سوئیس حکومت کے خلاف غزہ میں مبینہ نسل کشی میں تعاون کے الزامات پر شکایت
?️ 13 فروری 2026سوئیس حکومت کے خلاف غزہ میں مبینہ نسل کشی میں تعاون کے
فروری
حکومتی اتحاد کا فل کورٹ سماعت کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
?️ 24 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر
جولائی
الیکشن کمیشن 7 ستمبر سے اہم کیس کی سماعت کرے گا
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایک طرف جہاں حکومت سندھ طویل عرصے سے زیر
اگست
عدالت نے رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے
?️ 14 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء
اکتوبر
ایک ہی دن انتخابات: اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ معاملہ سیاسی عمل پر چھوڑا جائے، چیف جسٹس
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کے انعقاد
مئی
سہیل آفریدی کو لاہور میں نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا۔ عظمی بخاری
?️ 28 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
دسمبر