?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوا جس میں حکومت نے بندرگاہوں پر پھنسے سامان کی کلیئرنس کی اجازات کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں وزیر تجارت نوید قمر نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزارت تجارت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو پیش کرے۔19 مئی کو حکومت نے 33 اقسام کی 800 اشیا کی درآمد پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق درآمد کنندگان نے درآمدی سامان کی بکنگ کروالی ہے جوحال ہی میں کراچی کی بندرگاہوں پر پہنچا ہے۔ذرائع نے کہا کہ دستاویزات فیصلے کے اعلان سے بہت پہلے دائر کی گئی تھیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ 18 جولائی کو اپنے فیصلے پر نظرثانی بھی کرے گی کہ آیا ان اشیا پر پابندی میں مزید توسیع کی جائے یا نہیں۔ لوازمات کی درآمد پر سے پابندی اٹھانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
کسٹمز ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ’ہم نے لوازمات پر پابندی اس لیے عائد کی ہے کہ موبائل فونز کے مقامی مینوفیکچررز کے لیے دو ماہ کے لیے کافی اسٹاک موجود تھا۔‘
دوسری جانب وزارت تجارت پہلے ہی نوٹی فکیشن کے فوراً بعد صنعتی شعبے کے لیے خام مال، درمیانی اشیا اور مشینری کی درآمد پر پابندی ہٹا چکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ممنوعہ اشیا کی درآمد بندرگاہوں پر پہنچ چکی ہے جو آئندہ چند ماہ تک کے لیے کافی ہوگی۔ یہ پابندی ایک لحاظ سے اشیا کی درآمد کم کرنے کے لیے لگائی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 38 دنوں میں ان مصنوعات کی درآمد پر پابندی سے مجموعی درآمدی بل پر کوئی فرق نہیں پڑا، جبکہ پابندی میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ مجموعی اثر کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
ادھر پاکستان کسٹمز پہلے ہی مسافروں کی سہولت اور ان کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فوکل پرسنزنامزد کرد چکی ہے۔
فوکل پرسنز، جو محکمہ کسٹمز کے سینئر افسران ہیں، مسافروں کی مدد کے لیے ٹیلی فون پر چوبیس گھنٹے دستیاب رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
صدر اور وزیراعظم کی خوارج کے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت
?️ 19 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف
دسمبر
جنوبی کوریا میں ایپک سربراہی اجلاس کے موقع پر ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا امکان ہے
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے
ستمبر
منی لانڈرنگ مقدمات کے اندراج کیلئے قواعد جاری
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ کسٹمز نے 5 کروڑ روپے سے زائد منی
مارچ
امریکہ کو ایران سے سردار سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا ڈر
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے
جنوری
روس، پاکستان کو اسپٹنک فائیو کی 5 ملین ڈوز جلد فراہم کرے گا
?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) روس ، پاکستان کو اسپٹنک فائیو کی 5
جون
برطانوی ماہرین تعلیم کا غزہ کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی طلباء اور ماہرین تعلیم نے غزہ کے مظلوم عوام
دسمبر
ایف بی آر کو رواں مالی سال کے 9 ماہ کی وصولیوں میں 716 ارب کے شارٹ فال کا سامنا
?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کو رواں مالی سال کے
مارچ
یوکرین آذربائیجانی گیس کو یورپ تک پہنچانے کا خواہاں
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس نے یوکرائنی وزارت خارجہ کے ترجمان جارجی تیکھی کے
فروری