?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ’ڈان نیوز‘ کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کے جج نے قانون کی غلط تشریح کی جس کے باعث ناانصافی ہوئی، 26 دسمبر 2023 کو عارضی ریلیف دیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ عارضی ریلیف سے قبل فریقین کو نوٹس دیا جانا ضروری نہیں، ناقابل تلافی نقصان کے خدشات کے تحت عبوری ریلیف دیا جاتا ہے، پشاور ہائی کورٹ کو بتایا کہ ’بلے‘ کا نشان نہ ملنے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیل کو کل جمعہ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 3 جنوری کو ’بلے‘ کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اپنا حکم امتناع واپس لے لیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان بلے سے اور بیرسٹر گوہر خان پارٹی چیئرمین شپ سے محروم ہوگئے۔
پشاور ہائی کورٹ کے ’بلے‘ کے انتخابی نشان پر حکم امتناع واپس لینے کے فیصلے کے خلاف بیرسٹر گوہر خان نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ترکی اور آذربائیجان کے لیے امریکہ کا نیا جال
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: انقرہ میں امریکی سفیر کے کھلے عام بیانات سے ظاہر
اگست
صیہونی حکومت کی آخری سانسیں
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے صیہونی حکومت کو
جون
ہمارے پاس آپ کے لیے بری خبر ہے، ہم جنگ ہار چکے ہیں: اسرائیلی میڈیا
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے اپنے اتوار کے ایڈیشن میں
اکتوبر
کابل میں امریکی سفارت خانہ خفیہ دستاویزات کو تباہ کرنے میں مصروف
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی سفارت
اگست
ٹرمپ دنیا کا چودھری بنا ہوا، امریکا قابلِ بھروسہ نہیں۔ عبدالغفور حیدری
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری
جون
واٹس ایپ کو فون نمبر کے بغیر نام سے چلانے کے فیچر کی آزمائش
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جنوری
جماعت اسلامی کے دھرنے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان
جولائی
وفاقی حکومت کا آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے سستی کرنے کا منصوبہ
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ
فروری