?️
کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بدھ 20 اکتوبر سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے ، جس میں وزیر اعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ، بی اے پی رہنماؤں کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پارلیمانی اراکین کی مشاورت سے نیا پارلیمانی لیڈر اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر نئے قائد ایوان کو منتخب کرنے پر بھی اتفاق کرلیا گیا جب کہ پارٹی عہدیداروں کی طرف سے ظہور احمد بلیدی کو پارٹی کا قائم مقام صدر مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔
ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پارٹی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظوراحمد کاکڑ کو ایک خط لکھا ہے جس مین کہا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کونامزدگی برائے قائم مقام صدر بلوچستان عوامی پارٹی آپ نے جو خط قائم مقام صدر اور پارٹی ترجمان کے حوالے سے جاری کیا آئین کی روح سے یہ ایک غیر آئینی اقدام ہے لہذا آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے جاری کردہ خط کو منسوخ کیا جائے اورکوریجنڈم جاری کیا جائے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دعویٰ کیا کہ ناراض ارکان پی ڈی ایم کاحصہ بن کربی اےپی حکومت گرانا چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی بلوچستان میں حکومت کی اتحادی ہے ہم وفاق میں پی ٹی آئی کیساتھ ہیں اوربلوچستان وہ ہمارےساتھ ہیں، پی ٹی آئی اتحادی جماعت ہے ، یقیناً ہمارے ساتھ ہے ، ماحولیات سےمتعلق میٹنگ میں اسلام آباد آیا تھا وزیراعظم عمران خان سےکل ملاقات متوقع ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ شروع میں اختلافات آئےتوصادق سنجرانی سمیت سب بلوچستان آئے ناراض دوستوں نے ٹھان لی تھی کہ معاملہ حل نہیں کرنا صادق سنجرانی مسائل حل کرنےپرتوجہ دے رہےہیں ، بلوچستان میں عدم استحکام کوئی نہیں چاہتا تاثرپیدا کیا گیا ہے کہ اکثریت ہمارے خلاف ہے اکثریت ہمارے ساتھ ہے مخالفت کی تعداد کم ہے تحریک عدم اعتماد پر14ارکان نےدستخط کیےتھے اور پریس کانفرنس میں6،7 سےزائدارکان نہیں تھے ، ہو سکتا ہے 3 ہفتے پہلے لوگوں سے دستخط لےلیے گئے ہوں ، ناراض دوستوں سے ملاقات کی ان کے مسائل بھی سنے کچھ ارکان نےکہا ہم مجبوری میں کچھ لوگوں کیساتھ کھڑے ہیں ، امید ہے کچھ جو دستخط بھی کرچکے ہیں خلاف ووٹ دینے نہیں جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
بیت المقدس اور الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:گذشتہ رات مسجد اقصیٰ پر آباد کاروں کے حملے کے بعد
ستمبر
سپریم کورٹ نے ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی تختیاں لگانے پر پابندی عائد کر دی
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی
مئی
انسانی حقوق کونسل کی اسرائیل کے خلاف اہم قرارداد
?️ 6 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی تجویز
اپریل
انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی
?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس قاضی
فروری
شاباک کے خلاف استقامت کا کامیاب آپریشن
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے جمعہ کی شام اپنے تحقیقاتی پروگرام
جنوری
چین میں خواتین کو سیزیرین ڈلیوری کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرکاری میڈیا نے منگل کو
دسمبر
پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑی اور لڑ رہے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 27 دسمبر 2024راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
دسمبر
ایران کے صدر کے دورہ پاکستان سے پاک ایران تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی تعاون کو فروغ ملے گا، عطاء اللہ تارڑ
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
اگست