بلوچستان کے ضلع کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بلوچستان کے ضلع کیچ سے 3 جون کو نامعلوم مسلح ملزمان نے اغوا کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے سرینکین کے مقام سے اغوا کرلیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تربت اور سرینکین کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیکر اغواکاروں کی تلاش شروع کردی۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف سرکاری گاڑی پر اہلخانہ کے ہمراہ عید کی چھـٹیوں پر کوئٹہ جارہے تھے کہ تربت کے قریب 6 مسلح افراد نے گاڑی رکوائی اور اہلخانہ اور محافظ کو چھوڑ کر اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 30 مئی کو بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملہ کردیاتھا۔

حملے کے دوران اہلخانہ کا دفاع کرتے ہوئے دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی شہید ہوگئے تھے، دہشت گردوں نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں کو نذر آتش کرکے بینک کو لوٹ لیا تھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، بھارت ان دہشتگردوں کو تربیت، اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کرتا ہے اور انہیں اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔

حالیہ عرصے کے دوران بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گری کا ایک بڑا واقعہ جعفر ایکسپریس پر حملہ تھا، رواں سال 11 مارچ کو دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف 12 مارچ کی شام کو آپریشن شروع کیا تھا، جس میں 190 مسافروں کو بازیاب جبکہ 33 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا تھا، دوران آپریشن 5 اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ٹرین میں مجموعی طور پر 380 مسافر سوار تھے، 354 مسافروں کو ٹرین سے بحفاظت نکالا گیا جبکہ 26 مسافر شہید ہوئے تھے جبکہ ریلوے پولیس کا کانسٹیبل اور ریلوے کا ایک ملازم بھی شہید ہوا تھا۔

پہلگام حملے کے بعد بلوچستان میں دہشتگردوں کی بڑی تعداد دہشتگردانہ کارروائی کے لیے داخل ہوئی تھی جنہیں سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

کرپشن کے سال؛ امریکہ میں ایک ریاست کے پراسیکیوٹر کے بے مثال مقدمے کا آغاز

?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: ٹیکساس کے ریپبلکن اٹارنی جنرل، جنہیں حال ہی میں بدعنوانی

افغان خواتین اکیلے جہاز کا سفر نہیں کرسکتیں:طالبان

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغان خواتین بغیر اپنے محرم

زہران ممدانی: ٹرمپ سے میرا اختلاف ذاتی نہیں ہے

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: نیویارک کے میئر نے میئر کا خطاب جیتنے پر واشنگٹن

پاکستان میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 7 جون کو ہوگی

?️ 28 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی

جرمن قانون ساز نے اپنے ہی ملک کی حکومت کے جنگی عہدوں پر حملہ کیا

?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:   برلن میں جرمن نمائندے سیوِم ڈاگڈیلن نے زور دے کر

عراق میں ترک افواج کی تعداد سے لے کر آنکارا کے خلاف فیصلے کرنے تک

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:   شفق نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے

امیر قطر نے اقوام متحدہ میں کیسے فلسطین کی حمایت کی؟

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں قطر

’آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمان کو بند کر دیں‘، نیب ترامیم کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے