?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی پر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن یکم اکتوبر کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شیرانی میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو شکست فاش دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند عناصر کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 دہشت گرد مارے گئے ہیں، تاہم اس بات کی وضاحت نہیں ہوسکی کہ آج سامنے آنی والی خبر انہیں دہشت گردوں سے متعلق ہے یا نہیں۔
دو روز قبل آئی ایس پی آر نے اطلاع دی تھی کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع خضدار سے سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون سیکریٹری منتخب
?️ 26 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن (ایل ایچ سی بی
فروری
وعدہ حسن نصر اللہ ؛ تم عمودی طور پر آتے ہو، تم افقی طور پر لوٹتے ہو!
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں مقیم المیادین نیٹ ورک کے مطابق حزب
اکتوبر
صیہونی پارلیمنٹ رکن کا فلسطینی بستی کو تباہ کرنے کا مطالبہ
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کنیسٹ کے رکن نے نابلس کے جنوب میں
مارچ
آئی ایم ایف کا معاشی پالیسیوں کے جائزے کے بغیرقسط جاری کرنے سے انکار
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر معاشی مسائل
نومبر
2022 کے آغاز سے اب تک 20000 یمنی بے گھر :اقوام متحدہ
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت(IOM)کا کہنا ہے کہ
فروری
حزب اللہ کا صیہونیوں سے وعدہ
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ پیجرز دھماکے ہمارے
ستمبر
جینن میں خود مختار تنظیم کی فوجی سازش میں امریکہ کے واضح نشانات
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ دو ہفتوں سے فلسطینی اتھارٹی نے مغربی کنارے میں
دسمبر
بیروت فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد سات
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنانی ریڈ کراس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ الطیونہ میں
اکتوبر