?️
کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یونیٹی روڈ پر دھماکے کے بعد دوسرا دھماکہ ہوا ہے۔ دوسرا دھماکہ سریاب روڈ پر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دوسرے دھماکے کی شدت پہلے دھماکے سے کم تھی، تاہم دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل کوئٹہ کے زرغون روڈ پر یونیٹی چوک کے قریب زور دار دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا،دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا،دہشتگردی کے واقعہ میں 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ 12 اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاکہ دہشتگردبلوچستان کا امن خراب کرکے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں،بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیا،انہوں نے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،وزیر داخلہ نے کہاکہ امن و امان کیلئے بلوچستان حکومت کو مکمل معاونت فراہم کریں گے، دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے،دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ۔


مشہور خبریں۔
ہمارے تیل کی آمدنی کا ہمارے ہی خلاف استعمال:یمنی عہدہ دار
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد
اگست
دوسال میں چوتھے انتخابات پھر بھی سیاسی تعطل
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے سے پتہ
مارچ
دہشتگردی کے پے درپے واقعات: اپیکس کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب
?️ 15 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور خیبر
نومبر
سوڈان میں 3 روزہ جنگ بندی
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن ملیشیا کے درمیان 3 روزہ
اپریل
بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے مغربی ایشیائی خطے کے دورے
جولائی
قطر: ٹرمپ واحد شخص ہے جو نیتن یاہو کو روک سکتا ہے
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ
ستمبر
چین، سعودی عرب اور یو اے ای کا قرضوں کے بارے میں اعلان
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب
اگست
امریکی پابندیوں کے باوجود ہم ایران کے ساتھ تجارت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں: ماسکو
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے آج بدھ
مئی