بلوچستان: نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہل کار جاں بحق

?️

نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 4 اہل کار جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نوشکی میں پولیس موبائل پر گشت کے دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہل کار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اہل کاروں کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اہل کاروں کی شہادت اور منگچر میں مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام کو سخت کارروائی کا حکم جاری کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ موبائل پر فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت اور منگچر میں 4 مزدوروں کا قتل وحشیانہ کارروائی ہے، پولیس اہلکاروں اور بےگناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، خون بہانے والوں کو بلوچستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملےگی۔

قبل ازیں، بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے قلات کے علاقے منگچر میں دوپہر تقریباً ڈھائی بجے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود 4 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مزدور ٹیوب ویل پر کام کررہے تھے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیت کی حمایت میں تراس کے بیانات جرم کا تسلسل ہیں: حماس

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:    تحریک حماس کے رہنما سامی ابو زھری نے برطانوی

بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور پاکستان کیلئے بے مثال جدوجہد کی۔ وزیراعظم

?️ 27 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

پانچ اسرائیلی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اعلان کیا کہ موڈیز

ایف آئی اے صحافیوں کے خلاف نوٹس فوری واپس لے، سپریم کورٹ کا حکم

?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں صحافیوں اور یوٹیوبرز کو وفاقی

طالبان کا افغانستان – پاکستان کی ایک اہم سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرنے کا دعوی

?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:آج صبح طالبان نے ایک اہم افغانستان اورپاکستان کے درمیان ایک

غزہ میں  تاریخ کے فراموش شدہ شہدا اور جنگ کے نہ رکنے والے جرائم

?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں:  غزہ کی پٹی دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے صہیونی ریاست

وزیر اعظم دورہ نیوزی لینڈ کے منسوخی کے حقائق سب کے سامنے لائیں گے

?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں

فلسطینی قیدیوں پر صہیونی حکومت کا تشدد

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے صہیونی حکومت کے فلسطینی قیدیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے