بلوچستان میں معدنیات کی پروسیسنگ، چین کو تانبے کی برآمدات بڑھانے کیلئے کوششیں شروع

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (بی بی او آئی ٹی) نے چین کے ساتھ معدنیات کی تجارت کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت مقامی سطح پر معدنیات کی پروسیسنگ میں چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور تانبے کی کان کی برآمدات میں اضافے کے لیے تعاون بڑھانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل، اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے درمیان ایک ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں معدنی ترقی میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے، خاص طور پر خام مال کی برآمدات سے بلوچستان میں ویلیو ایڈڈ پروسیسنگ کی طرف منتقلی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بی بی او آئی ٹی کے سی ای او عبد الکبیر خان زرکون، قونصل جنرل شہزاد احمد خان، اور ٹڈاپ کے نمائندے محمد یوسف نے شرکت کی۔

عبدالکبیر خان زرکون نے بتایا کہ بلوچستان تانبے، سونے اور دیگر قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر کا حامل ہے، معدنی پروسیسنگ کا علاقائی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے مقامی انفرااسٹرکچر کی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے منافع بخش واپسی کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی بی او آئی ٹی ان بین الاقوامی کمپنیوں کو مکمل سہولیات، پالیسی سپورٹ اور ضابطہ جاتی تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے جو صوبے کی معدنی ویلیو چین میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

پاکستان ہر سال چین کو تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کی تانبے کی کان برآمد کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

لاہور: طالبہ کے مبینہ ریپ کے خلاف احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور جھڑپوں میں متعدد طلبہ زخمی

?️ 14 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

صیہونی جیل میں ایک انٹیلی جنس افسر کی مشکوک موت

?️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کی ایک فوجی جیل میں ایک

۲۰ فیصد تماشائیوں کے ساتھ پی ایس ایل6 کے ٹکٹوں کی قیمت

?️ 17 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ۲۰ فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل

ریاض صیہونی حملوں کی تحقیقات کے لیے عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا خواہاں

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 نومبر

مغربی اتحاد میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: رویٹرز نے اطلاع دی ہے کہ مغربی اتحاد میں ایران

الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بارے میں فگارو اخبار کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے: حزب اللہ

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے میڈیا ریلیشنز یونٹ نے ایک بیان

اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہیں تو ہمارے پاس بھی ہونے چاہئیں: بن سلمان

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن

ٹرین ڈرائیورز نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

?️ 8 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ٹرین ڈرائیورز کی ایسوسی ایشن نے ایکسپریس اور سر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے