?️
راولپنڈی (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 2 فروری کو دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے جانے کے بعد پنجگور اور نوشکی میں شروع کیے گئے کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا، پنجگور میں فالو اپ آپریشن 72 گھنٹے جاری رہا۔ پنجگور میں آپریشن کے دوران 5 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز نے پنجگور میں بھاگنے والے 4 دہشت گردوں کو گھیرے میں لیا، چاروں دہشت گرد آج مارے گئے، جبکہ پنجگور حملوں سے متعلقہ 3 دہشتگرد گزشتہ روز مارے گئےتھے۔
نوشکی میں آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے ایک افسر سمیت 4 جوان شہید ہوئے۔ نوشکی اور پنجگور میں کیے گئے آپریشنز کے دوران کل 20 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ کلیئرنس آپریشن کے بعد اپنے بیان میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے 2 فروری کی رات کو بلوچستان کے اضلاع نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے گئے تھے، جنہیں ناکام بنا کر دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔ حملوں کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے پکڑے گئے، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ اور جوتے سب امریکی ساختہ ہیں جبکہ دہشت گردوں کے پہنا ہوا یونیفارم بھی امریکی ساختہ تھا۔


مشہور خبریں۔
کیا مغربی ممالک روس کو شکست دے سکتے ہیں؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے کارنیگی فار انٹرنیشنل پیس تھنک ٹینک
نومبر
لیبیا میں آنے والے سیلاب کی تباہی
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیشنل یونین آف ریڈ کراس سوسائٹیز کے ایک اہلکار نے
ستمبر
یاسین ملک ڈیتھ سیل میں اور فیملی کی ملاقات بھی نہیں کرائی جارہی۔ مشعال ملک
?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال
دسمبر
تین دن میں صیہونیوں کو لاکھوں ڈالر کا نقصان
?️ 13 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی مینوفیکچررز یونین نے اعلان کیا کہ غزہ سے ہونے والے
مئی
ان دنوں صہیونی رہنماؤں کی نیندیں کیوں حرام ہو گئی ہیں؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی سینئر حکام اور میڈیا نے ہیگ کی عدالت کی
اپریل
مسلم لیگ (ن) کی پیپلز پارٹی کو پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
?️ 25 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان
دسمبر
ہر ایرانی حملے پر 4 ہزار سے زائد نقصانات کے دعوے جمع؛صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع کے مطابق ایران کے ہر میزائل حملے کے
جون
احساس پروگرام کی کامیابی پر عمران خان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی سطح
مئی