بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 12 مقامات پر حملے ناکام، 67 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، فورسز نے بروقت کارروائی کرکے تمام ناکام بنا دیئے، 10 جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے، 67 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے، دو روز میں 99 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں یہ تمام حملے ناکام بنا دیئے ہیں، دہشت گردوں کی مزید ہلاکتوں اور نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں، تعاقب جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے انسان نما بھیڑیوں نے گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا ہے جن میں ایک خاتون کے علاوہ تین بچے بھی شامل ہیں، سکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کے تعاقب میں آپریشنز اور فضائی نگرانی جاری ہے۔

خیال رہے کہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران ہندوستانی میڈیا اور سوشل میڈیا کی فتنہ الہندوستان کی مکمل سپورٹ دونوں کے گٹھ جوڑ کو مزید واضح کرتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے گزشتہ 48 گھنٹوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس کے علاوہ کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 99 دہشت گرد جہنم واصل کر چکے ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بی ایل اے سے وابستہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کی جانب سے دہشت گردی کی ناقص منصوبہ بندی پر مبنی متعدد کارروائیاں کی گئیں، جنہیں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے تمام مقامات پر فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا، کئی دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور چند گھنٹوں کے اندر صورتحال پر مکمل طور پر قابو پالیا۔

مشہور خبریں۔

سی پیک کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 5 اپریل 2021ملتان (سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ

سمیر جعجع امریکہ اور اسرائیلی منصوبوں کے مطابق کام کررہے ہیں: لبنانی عہدیدار

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی علماء کی یونین کے سربراہ نے بیروت میں ہونے

سام سنگ کا گلیکسی ڈیوائسز میں اے آئی ٹولز دینے کا اعلان

?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: اسمارٹ فونز اور ڈیوائسز تیار کرنے والی جنوبی کورین کمپنی

بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس

اردنی بغاوت میں ملوث سعودی کارندوں کو قید کی سزا

?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اردن کی قومی سلامتی کی عدالت نے آج اس ملک میں

اعتماد کا ووٹ آئینی تقاضا ہے، وزیر اعلی پنجاب کو لینا پڑے گا، گورنر پنجاب

?️ 6 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے سابق صوبائی وزرا

سندھ: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے دیا

?️ 16 جون 2021کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق عدالت عظمیٰ نے اہم فیصلہ سناتے

سپریم کورٹ نے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی

?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نو مئی کیسز میں تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے