?️
اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہِ پاکستان کے بارے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کے حوالے سے بھارتی الزام بے بنیاد ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کو بھارتی معاونت کی خبریں آئی ہیں، بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر سول اور عسکری قیادت نے ردعمل دیا ہے۔ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے دورہِ پاکستان سے متعلق کوئی علم نہیں ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد اور من گھڑت ہے، نئی دہلی نے کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلیے بے بنیاد الزام عائد کیے ہیں۔
’افغانستان کراس بارڈر دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں‘
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان کراس بارڈر دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں، ہم اس حوالے سے مسلسل افغان حکام کے ساتھ معاملہ اٹھا رہے ہیں جبکہ افغانستان کے لیے او آئی فنڈز کا قیام رواں ماہ کے آخر تک ہو جائے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور سیکیورٹی کی سنگین صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتا چلا آرہا ہے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا فوجی اور پولیس کا معاصرہ جاری ہے جبکہ معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو منصفانہ استصواب رائے کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے 5 فروری کو پاکستان، کشمیر اور دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل، یواین جنرل سیکریٹری کو کشمیر کے حوالے سے لکھے گئے مراسلے میں کشمیر کی سنگین صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں جہاں وہ سی پیک سمیت سرمایہ کاری کے مختلف معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لندن میں بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ سمیت 6 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔داعش لیڈر کے شام میں مارے جانے کی خبروں پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن ملک کا کردار ادا کیا ہے، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
مشہور خبریں۔
انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر
?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملک میں عام انتخابات میں تاخیر کے ذمہ
نومبر
یوکرین کے لیے امریکہ کی 2 بلین ڈالر کی نئی امداد
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:CNN کی خبر کے مطابق، امریکہ یوکرین کے لیے 2 بلین
فروری
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر الحشد الشعبی کے حملے میں اعلی درجے کےامریکی اور اسرائیلی فوجی عہدے دار ہلاک
?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:عراق میں امریکی افواج اور آزاد عراقی ملیشیا کے مابین ہونے
جولائی
حریم شاہ کا شادی کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا
?️ 29 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا شادی
دسمبر
روس کا مغربی ممالک پر یوکرین جنگ کو طول دینے کا الزام
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین
جولائی
جہاد اسلامی فلسطین کے ایک اعلی کمانڈر شہید
?️ 17 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے مغربی غزہ میں ایک کار کو نشانہ بنایا
مئی
ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کوروناوائرس کی چوتھی لہر ملک بھر میں
جولائی
صیہونی حکومت کی جیل میں فلسطینی اسیر ناصر ابو حمید کی شہادت
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: آج صبح فلسطینی ذرائع نے صیہونی حکومت کی جیل میں
دسمبر