بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) معرکہ حق کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے، بھارت پاکستان میں دہشت گرد گروپوں اور کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے بیانات اور بھارتی میڈیا خبروں میں دہشتگردوں کی سرپرستی کا ثبوت سامنے آگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ لاجسٹک اور آپریشنل بریفنگز کے لیے بھارت کا باقاعدگی سے دورہ کرتے ہیں، صرف یہی نہیں بھارت میں ان دہشت گردوں کو علاج کی سہولتیں بھی مہیا کی جاتی ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 2016 میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا سرغنہ اسلم اچھو بھارت گیا، اسلم اچھو نے بھارت پہنچنے پر نہ صرف بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے اہلکاروں سے ملاقات کی بلکہ دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہا ۔

بی ایل اے کے سرغنہ نے عبدالحمید کے نام سے جعلی افغان پاسپورٹ بنواکر اس پر سفرکیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کا سرغنہ اسلم اچھو ہی 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

دہشتگرد اسلم اچھو کا بیٹا ریحان 2018 میں دالبندین میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث تھا، کالعدم بی ایل اے کے موجودہ سرغنہ بشیر زیب نے 2017 میں بھارت کا دورہ کیا۔

دہشتگرد بشیر زیب افغان پاسپورٹ اور گل آغا جعلی نام کے ذریعے بھارت کا سفر کرتا تھا، بشیر زیب نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی، دہشت گرد بشیر زیب کراچی ایئرپورٹ پر چینی اہلکاروں پر حملے اور جعفر ایکسپریس پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

بلوچ نیشنل آرمی کے سرغنہ گلزار امام عرف شمبے نے بھی بھارتی ریاستی دہشتگردی کے واضح ثبوت دیے، دہشت گرد گلزار امام شمبے نے بھی بھارت میں زیر علاج رہنے کا اعتراف کیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت پیش کئے تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی نشاندہی کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان میں شہریوں اور فوج پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو بارود بھی فراہم کرتا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اس وقت بھارت میں 21 سے زائد دہشتگردوں کے بیس کیمپس چلارہی ہے ۔

بھارت ان کیمپوں میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے دہشت گردوں کی تربیت کرتا ہے، ان دہشت گردوں کے کیمپس کا مرکز بھارتی ریاست راجستھان میں موجود ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن جنگ کی آگ اب اس ملک تک محدود نہیں رہے گی:یمنی نائب وزیر اعظم

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے نائب وزیر اعظم نے اس بات

پاکستان اور روس میں دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر مملکت

?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے

آرمی چیف اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

یوکرین کے بحران میں عرب میڈیا کا تجزیہ

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:  المیادین ٹی وی نے لکھا کہ یوکرین میں روسی فوجی

ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے کربلا کی دین ہے:نصراللہ

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے

دنیا کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کم ہے: فواد چوہدری

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

امریکہ کی یوکرین کو قرضے کی فراہمی

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے یوکرین کو فوجی امداد میں تیزی لانے کے

 الاسکا میٹنگ کی دستاویزات کے ہوٹل میں رہنے کی خبروں پر وائٹ ہاوس کا رد عمل 

?️ 18 اگست 2025 الاسکا میٹنگ کی دستاویزات کے ہوٹل میں رہنے کی خبروں پر وائٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے