?️
کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں فرنٹیئر کور کی گاڑی میں پر ہونے والے بم کے حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف سی کی گاڑی کو سفر باش کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔
ایف سی اہلکار اپنی گشت کی ڈیوٹی سر انجام سے رہے تھے اور جب ان کی گاڑی سفر باش کے علاقے میں پہنچی اس دوران پہلے سے نصب کردہ بم پھٹا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید اور دو افسران زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوع پہنچیں اور شہیدوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حسین رحمت، محمد سلیم، ماجد فرید اور ذاکر کے نام سے ہوئیں، جبکہ زخمیوں میں کیپٹن اویس اور لفٹیننٹ لقمان شامل ہیں۔
یاد رہے جمعے کوضلع آواران میں ہونے والے حملے میں دوسیکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔خیال رہے کہ بلوچستان میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور رواں برس شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔
رواں ماہ کے اوائل میں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدا میں مسلح ملزمان کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں ایف سی جنوبی کے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔
5 ستمبر کو کوئٹہ-مستونگ قومی شاہراہ پر سونا خان تھانے کی حدود میں فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔
اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔26 اگست کو منگی ڈیم کے قریب لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 3 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل اگست میں ہی ضلع زیارت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں لیویز کے 3 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
مشہور خبریں۔
چین سے کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان کی جانب سے چینی کمپنی سائینو ویک سے
جولائی
کیا غزہ میں جنگ بندی ہونے والی ہے ؟روئٹرز کی رپورٹ
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:روئٹرز نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن
دسمبر
کورونا کے مزید 100 مریض زندگی کی بازی ہار گئے
?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین
اپریل
صیہونیوں کے خلاف فائرنگ کے واقعات؛20 فلسطینی گرفتار
?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:القدس بٹالینز (فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کی عسکری شاخ) سے وابستہ
نومبر
ایران کا تل ابیب میں صیہونی اسلحہ ساز تحقیقی مرکز پر میزائل حملہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے ایک میزائل نے تل ابیب میں واقع اسرائیلی
جون
بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں،یمن کے خلاف جارحیت بند کردو؛امریکی اخبار کا آل سعود کو مشورہ
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی اور سعودی حکام کے حوالے سے
دسمبر
مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور فوجی سرگرمیوں
فروری
الشفا ہسپتال میں صہیونی جرائم کے نئے انکشافات
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: الجزیرہ کے ساتھ بات چیت میں غزہ کے الشفا اسپتال
مارچ