بلوچستان: مچھ میں دہشتگردوں کے حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث

?️

بلوچستان: (سچ خبریں) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مچھ جیل پر دہشتگردوں کے ناکام حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی، را سے منسلک اکاونٹس نے پہلے حملے کی خبر اپنے اکاؤنٹس سے جاری کی، حملے کےدوران ’را‘ سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا بھی شروع کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا، حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے، گزشتہ سال سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے، بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو دہشتگردانہ کارروائیوں میں قتل کیا ہے۔

مزید بتایا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، اقوام عالم کو چاہیے کے بھارت کی کھلم کھلا دہشتگردی کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی ایجنٹس کو بھی بے نقاب کیا تھا، پاکستانی سیکریٹری خارجہ کے مطابق گرفتار کیے گئے بھارتی قاتلوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ جبکہ محمد ریاض کو راولاکوٹ میں قتل کیا تھا۔

مزید بتایا تھا کہ شاہد لطیف اور محمد ریاض کے قتل میں بھارتی ایجنٹس اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث تھے۔

مشہور خبریں۔

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات، 4 اکتوبر کو ڈی چوک احتجاج پر مشاورت

?️ 1 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل

دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے : کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 26 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں  نے

مشکلات کا سامنا کئے بغیر بڑا کام نہیں کر سکتے

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تین

صیہونی ٹیلی ویژن کے نقطہ نظر سے سید حسن نصر اللہ کا اہم ترین جملہ

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج

داعش افغانستان میں امریکہ کا نمائندہ ہے: افغان میڈیا

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغان میڈیا ننٹیکی ایشیا نے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکہ

حماس کے ساتھ معاہدے کے لئے صیہونیوں کی نئی شرطیں

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب نے حماس کے

صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں

معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے، وزیراعظم

?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے