?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے صوبے بھر میں جاری بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے جب کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے وفاقی حکومت اور بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی (کیسکو) سے بات چیت کرنے کے لیے 2 دن کی مہلت مانگ لی ہے۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ مذاکرات کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے سامنے تین مطالبات رکھے ہیں جب کہ حکومتی کمیٹی نے دو دن کی مہلت مانگی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی وزیراعلیٰ بلوچستان کی موجودگی میں وفاق اور کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی (کیسکو) حکام سے رابطہ کرے گی۔
ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو کھاد، سولر اور دیگر اشیا کو مسافر گاڑیوں سے اتارنے کے عمل سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ زمینداروں کے مسائل حل کریں گے جب کہ حکومتی جواب آنے تک بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا جاری رہے گا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں بائیس گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ٹیوب ویلوں سے پانی نہ ملنے کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں۔
احتجاجی دھرنے کی قیادت چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی عبدالرحمٰن بازئی کررہے ہیں، احتجاجی دھرنے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کے کسان بڑی تعداد میں شریک ہیں جہاں گرمی سے بچنے کے لیے پنڈال لگایا گیا ہے۔
زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
گزشتہ روز سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق کیسکو کے بجلی نادہندہ صارفین کے ذمے واجب الادا بلوں کی مجموعی رقم 633 ارب روپے تک پہنچ گئی جب کہ کیسکو ترجمان کے مطابق مذکورہ رقم میں سے صرف زرعی صارفین کے ذمے 483 ارب چھپن کروڑ روپے واجب الاادا ہیں۔
کیسکو ترجمان کے مطابق زرعی سبسڈی کی مد میں حکومت بلوچستان کے ذمے 51 ارب 48 کروڑ روپے جبکہ وفاقی حکومت کے ذمے 22 ارب 55 کروڑ روپے ہیں، صوبائی حکومت اوراس کے ذیلی محکموں پر 33 ارب 79 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں۔
ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت اور اس کے ذیلی محکموں کے ذمے بجلی بلوں کی مد میں تقریباً 2 ارب 48 کروڑ روپے واجب الا ادا ہیں، دیگر نادہندہ گھریلو، تجارتی اورصنعتی صارفین کے ذمے 35 ارب 15 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت پارلیمانی ایکٹ کے تحت 5 سال ہوئی، اسے توسیع نہیں کہہ سکتے، رانا ثنا اللہ
?️ 4 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ
ستمبر
عراق نے ترکی وزیرِ خارجہ کے بیان پر سفیر کو طلب کر لیا
?️ 11 فروری 2026عراق نے ترکی وزیرِ خارجہ کے بیان پر سفیر کو طلب کر
فروری
ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس چوری روکیں گے
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
فروری
خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کیلئے محکمہ تعلیم کا جاری کردہ لائسنس رکھنا لازمی قرار
?️ 9 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے اب لائسنس رکھنا لازمی
ستمبر
شہباز گل کی لیگی رہنماؤں پر شدید تنقید
?️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی
اپریل
ڈیرہ اسمٰعیل خان: کار پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید
?️ 2 فروری 2025ڈی آئی خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان کے قریب گھات لگائے
فروری
مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے 40 فیصد سے زائد
?️ 25 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے
نومبر
دریائے ستلج میں طغیانی، کہروڑ پکا میں ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب، اگلے 24 گھنٹے اہم قرار
?️ 2 ستمبر 2025کہروڑ پکا (سچ خبریں) دریائے ستلج میں طغیانی سے ہزاروں ایکڑ زمین
ستمبر