?️
بلوچستان: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب میں دھماکے سے گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر ضلع کیچ حسین جان بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کیچ کے تحصیل ہوشاب کے علاقے بالگتر میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار پہنچ گئے اور لاشوں کو تربت ہسپتال منتقل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکا گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا یا سڑک کنارے نصب کیے گئے بم کے نتیجے میں یہ دھماکا ہوا، ہم اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان ایک عرصے سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور اکثر بم دھماکے اور دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جس میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور عام عوام تک کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
گزشتہ ماہ کوئٹہ میں پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے پروجیکٹ منیجر کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں منیجر جاں بحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا تھا۔
اس سلسلے میں سب سے بڑی دہشت گردی کی کارروائی 29 ستمبر کو کی گئی تھی جب مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
اس واقعے سے کچھ عرصہ قبل ضلع مستونگ میں ہی ہونے والے ایک اور دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمداللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل گزشتہ سال بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بلڈوزر کی سیاست، اقلیتوں کو نشانہ بنانے پر مودی پرتنقید
?️ 10 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی
اپریل
جنگ کے 74ویں روز تل ابیب سے راکٹوں کی بارش دشمن کی شکست کا ثبوت
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل محمد الہندی
دسمبر
لبنان کے کسی بھی علاقے پر اسرائیلی حملے پورے ملک کے خلاف جارحیت ہے، نبیہ بری
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: موصل کے علاقے اور اس علاقے میں شہری تنصیبات پر
اکتوبر
مفرور یمنی صدر اقتدار سے دستبردار
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: مستعفی اور مفرور یمنی صدر عبد المنصور ہادی نے آج
اپریل
غزہ پر فتح کی کوئی امید نہیں: موساد کے سابق سربراہ
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ شبطائی شاویت نے معاریو اخبار کی طرف
مئی
روسی افراد اور اداروں کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے
فروری
صیہونیوں کی حمایت میں آنکھوں پر پٹی
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: انگلستان کے وزیراعظم نے صیہونی حکومت کے جرائم کی کھل
مارچ
ہمارے شہریوں، سپاہیوں کا ولولہ اور قربانی ملکی سلامتی کی بنیاد ہے۔ آرمی چیف
?️ 12 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
مئی