بلوچستان سے 4 دہشت گرد گرفتار، افغانستان سے دراندازی کے شواہد سامنے آگئے

?️

بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان میں آپریشن کے بعد 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے، افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے مزید شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ٹوبہ کاکڑی میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، جن سے تفتیش میں افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے مزید شواہد سامنے آئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 مارچ 2025 کو گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور دیگر آتشیں اسلحہ برآمد ہوا، گرفتار دہشت گردوں نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کر لیا۔

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی بڑھنے لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف دہشتگرد تنظیموں کو افغان طالبان کی مکمل حمایت، سہولت کاری اور سر پرستی حاصل ہے۔

ایک گرفتار دہشت گرد نے اعترافی بیان میں کہا کہ میرا نام اسام الدین ہے، والد کا نام گل شاد ہے، میں افغانستان سے آیا ہوں، ہمارا نظریہ ہماری ٹریننگ ہے، میرے پاس دو بندوقیں، دو کلاشنکوف، ایک دستی بم اور دیگر اسلحہ موجود تھا، ہم افغانستان سے 3 دن پہلے پاکستان میں داخل ہوئے، ہم سرحدی باڑ کے ذریعے رات میں چوری سے پاکستان میں داخل ہوئے۔

دہشت گرد اسام الدین نے بتایا کہ ہم نے آگے پشین جانا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن کی کامیابی میں مقامی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا، گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کئی افغان دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہو چکے ہیں، ہلاک افغان دہشت گردوں میں افغان صوبے باغدیس کے گورنر کا بیٹا خارجی بدرالدین بھی شامل تھا۔

28 فروری 2025 کو ہلاک ہونے والا افغان دہشت گرد مجیب الرحمٰن افغانستان کی حضرت معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی میں کمانڈر تھا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کا دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ لڑنا خوش آئند ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی لہر میں اضافے کی بنیادی وجہ افغانستان کی سرزمین پر پنپتی دہشت گرد تنظیمیں ہیں، افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر فوری کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ پاکستان میں گھسنے والے زیادہ تر افغان شہری یا تو مارے جاتے ہیں یا پکڑے جاتے ہیں، پاکستان کے بار بار شواہد دینے کے باوجود افغان عبوری حکومت کی خاموشی دراصل دہشت گردوں کی حمایت ہے۔

مشہور خبریں۔

عوام کی آواز کو روکنے سے کیا ہوگا؟بیرسٹر گوہر کی زبانی

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے

حماس کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں صہیونیوں نے کیا کہا؟

?️ 3 جون 2024سچ خبریں: جمعہ کی شب امریکی صدر کی جانب سے غزہ کی پٹی

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں میں تین افراد زخمی

?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں:  سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کے ایک گروپ کی بے

روس نے یوکرین کے میزائل پارٹس کی تیاری کے مرکز کو کیا تباہ 

?️ 29 اگست 2026سچ خبریں: جمعہ کے روز کیف میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی

اسرائیل الصمود بیڑے کے مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے:فرانس

?️ 3 اکتوبر 2025اسرائیل الصمود بیڑے کے مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے:فرانس  فرانسیسی وزیر

امریکہ اندر سے تباہ ہو رہا ہے: ٹرمپ

?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن کو اندر سے

شمالی وزیرستان: خودکش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز

راولپنڈی عدالت کے جج کسی کو سن نہیں رہے، سب پر مشترکہ فرد جرم عائد کی گئی، فواد چوہدری

?️ 15 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے