بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک، 18 اہلکار شہید

?️

ضلع قلات: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے یکم فروری کی رات کو کارروائی کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 18 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری آپریشن شروع کیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر متحرک کیا گیا، جنہوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا اور مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مٹی کے 18 بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے لازوال قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ قلات کے علاقے منگوچر میں ہونے والی کارروائی کے تناظر میں ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں مزید 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب، سہولت کار، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن کا مقصد بلوچستان کے معصوم عوام کو نقصان پہنچانا اور صوبے کے پر امن ماحول کو خراب کرنا تھا، جس میں وہ ناکام ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ضلع قلات میں دہشت گردی کی کارروائی کے پیش نظر صوبے بھر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں چار مختلف کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

جب تک لبنان اسرائیل کے خطرے کی زد میں ہے، ہم میدان میں موجود ہیں:سید حسن نصراللہ

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے جمعہ کی رات

مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ

?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا

پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل کی منظوری پر پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے دوری اختیار کرلی

?️ 22 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن اور صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور احتجاج کے

اسرائیلی تجزیہ کار: حماس کے رہنماؤں کا ہتھیار ڈالنے کا تصور کرنا ایک وہم ہے

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارینوت اخبار کے ایک معروف تجزیہ کار نے میڈیا

لاپتا صحافی عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب، بحفاظت گھر پہنچ گئے

?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے

تل ابیب کی مداخلت نے شام کو خطرناک موڑ پر پہنچا دیا: جولانی

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، شام پر قابض دہشت گرد گروپ کے

الجولانی حکومت کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شامی کرد فورسز سے مدد طلب

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:شام پر قابض الجولانی حکومت نے اپنے تیل کی ضروریات

عراق میں عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:دو خودکش بمبار ڈرونز نے عراق کے صوبہ الانبار میں واقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے