بلوچستان: حادثے میں چھ کوئلہ کان کنوں کی  ہلاکت کی تصدیق

بلوچستان: حادثے میں چھ کوئلہ کان کنوں کی  ہلاکت کی تصدیق

?️

بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان میں جمعرات کو کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے بعد پھنسے ہوئے چھ کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور ان  کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،حکام کے مطابق کان کنوں کی ہلاکت گیس بھر جانے سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 55 کلومیٹر دور مارواڑ میں کرد مائننگ کارپوریشن کی ایک کوئلے کی کان میں گزشتہ روز گیس بھر جانے سے کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔محکمہ معدنیات کوئٹہ کے انسپکٹر مائنز عبدالرشید ابڑونے بتایا کہ کان میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس جمع ہوگئی تھی جس سے تقریباً ایک ہزار فٹ کی گہرائی میں کام کرنے والے پانچ کان کن دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگئے اور اندر پھنس گئے تھے۔

رشید ابڑو کے مطابق کان میں حادثہ جمعرات کی علی الصبح پیش آیا تاہم کان کنوں کی جانب سے پھنسے ہوئے ساتھیوں کو نکالنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد کوئٹہ میں مائنز انسپکٹریٹ کو کئی گھنٹے کی تاخیر سے اطلاع دی گئی۔ مائنز انسپکٹرنے مزید بتایا کہ ’اطلاع ملنے پر ہماری ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا جو رات تقریباً تین بجے مکمل ہوا۔

صوبائی ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کی ٹیم نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ کان میں گیس کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سےامدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کےلیے اندر جانے والے ایک کان کن محمد رحیم کی بھی گیس سے دم گھٹنے کے باعث موت واقع ہو گئی۔ تمام کان کنوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے چمن اور مسلم باغ سے تھا۔

مشہور خبریں۔

برآمدات پرمبنی ترقی ہی واحد راستہ ہے، وزیرخزانہ

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب سے معروف

علی امین گنڈاپور کا صدر زرداری کو خط، این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے کا معاملہ اٹھا دیا

?️ 29 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت

اگر ہم امریکہ سے ڈرتے تو غزہ کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے :انصار اللہ 

?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے

’نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کے مسائل‘، صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف

برطانیہ کی آبنائے ہرمز میں مداخلت سے پسپائی؛ کوپر: مائن صاف کرنے کی ذمہ داری ایران پر ہے

?️ 19 جون 2026سچ خبریں: آبنائے ہرمز میں براہ راست مداخلت سے لندن کے دستبردار

 شام کے عبوری آئین پر الجولانی کے دستخط  

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:شام کے متنازعہ رہنما ابو محمد الجولانی نے نیا آئینی

واٹس ایپ کو فون نمبر کے بغیر نام سے چلانے کے فیچر کی آزمائش

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

اسرائیلی فوج نے دسیوں ہزار محافظوں کو بلایا ہے

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کارروائیوں میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے