بلوچستان: بارودی سرنگ دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

بلوچستان: بارودی سرنگ دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

?️

کوئٹہ (سچ خبریں ) صوبہ بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن بھی شامل ہیں۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے مٹ موندرانی سولر بور کے قریب پیش آیا ، جس کے حوالے سے لیویز حکام نے بتایا کہ بارودی سرنگ کے اس دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن بھی شامل ہیں جب کہ واقعے میں لیویز اہلکار سمیت 8 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔

بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی ، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

گزشتہ روزبلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے تھے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے ایک افسوسناک خبر دی گئی ، جس میں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب کیچ کے علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10 جوان جام شہادت نوش کر گئے، اس دوران جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ، چیک پوسٹ حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار بھی کیے گئے جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے ، مسلح افواج دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر کے درمیان ملاقات طے

?️ 27 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر

رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہو گیا

?️ 14 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج

بلاول بھٹو کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

?️ 28 جون 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ

وزیر اعظم کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

?️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے

مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ میں کمی: عطوان

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے رائی الیوم اخبار کے ایک مضمون میں شام

صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی نازک صورتحال

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی جیلوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں اور دستاویزات سے معلوم

سیاہ براعظم میں مغربی ممالک کا اثر و رسوخ ختم

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:  ماسکو میں اریٹیریا کے سفیر Bitros Tsigai نے کہا کہ

لاہور: سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 گرفتار ملزمان ہلاک

?️ 11 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے