?️
راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے دو ہفتے قبل بڑے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 9 اگست کو سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایک بڑی تشکیل جو سمبازا، بلوچستان کے علاقے میں بارڈر کراس کرنے کی کوشش کر رہی تھی، کو موثر کارروائی کے بعد جہنم واصل کیا۔
اسی طرح 7تا 9 اگست کو سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، مارے جانے والے زیادہ تر دہشت گرد افغان تھے، بارڈر پر فتنہ الخوارج کے ہلاک زیادہ تر دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان کی طرف گری تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے کے پندرہ دن بعد بھی افغانستان سے اِن جہنم واصل دہشت گردوں کی لاشیں اٹھانے کوئی نہیں آیا، اِس دوران دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان سائیڈ پر گلتی سڑتی رہیں، 25 اگست کو بارڈر پر افغان حکام کے ساتھ جرگہ کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ لمبا عرصہ دھوپ اور باہر کھلے میں پڑے رہنے والے فتنہ الخوارج کے جہنم واصل 47 دہشت گرد گوشت خور جانوروں کی بھوک بھی مٹاتے رہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فتنہ الخوارج کی اس بڑی تشکیل کو کسی بھی دہشت گردانہ کارروائیوں سے پہلے ہی ٹھکانے لگا دینا سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔


مشہور خبریں۔
روس کو یوکرین میں شکست کی اجازت نہیں دیں گے؛چین کا اعلان
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بیجنگ روس
جولائی
نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں
?️ 4 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے مایوں کی تقریب
جنوری
اشیا کی برآمدات میں مسلسل چھٹے مہینے اضافہ، فروری میں 17.5 فیصد بڑھیں
?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 6 مہینے
مارچ
امریکا میں ایک ہی ہفتے کے دوران دوسرا فائرنگ کا واقعہ، پولیس افسر سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 23 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اگرچہ اکثر و بیشتر فائرنگ کے واقعات
مارچ
رفح پر حملے کے بارے میں نیتن یاہو کا بیان
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ غزہ کی
مئی
اس وقت سعودی عرب کے ساتھ سمجھوتہ کرنےکا اچھا موقع ہے:صیہونی قلمکار
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:ایک صیہونی قلمکار نے سعودی عرب کے خلاف جاری اندرونی اور
جنوری
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بارے ہدایات جاری کر دی ہیں
?️ 27 نومبر 2021ملتان(سچ خبریں) صوبائی ا لیکشن کمشنرغلام اسرا رخان نے کہا ہے کہ
نومبر
غزہ جنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کا کیسے دیوالیہ ہو رہا ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے 200 دنوں سے زائد گزر جانے
اپریل