بلوچستان: آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور اس دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیوں کا آغاز 15 مارچ سے کیا گیا تھا تاکہ آواران کے جنوبی علاقے میں فعال ایک دہشت گرد گروپ کا تعاقب کیا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ دہشت گرد گروپ تربت-آواران روڈ اور اطراف میں فائرنگ، دھماکوں میں ملوث ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع تھی کہ دہشت گردوں نے اس علاقے میں ٹھکانے بنا رکھے ہیں اور اس دوران گروپ کے 3 دہشت گردوں کا سراغ اس وقت لگا جب وہ دوسری جگہ منتقل ہورہے تھے۔

بیان کے مطابق جب دہشت گردوں کا راستہ روکا گیا تو انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ فوج اپنی قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، ترقی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر نے ایک اور بیان میں بتایا کہ پاک فوج نے کوئٹہ سمیت بلو چستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی ایک کارروائی ناکام بناتے ہوئے چمن میں واقع بوگرا روٹ میں کارروائی کی۔

بیان میں بتایا گیا کہ خفیہ اطلاع پر مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی جو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چمن میں شہریوں پر حال ہی میں فائرنگ کرنے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں نے اس کے علاوہ علاقے میں دھماکا خیز مواد بھی نصب کردیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ فوج اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے علاقے کی مسلسل نگرانی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا سراغ لگایا۔

آئی ایس پی کے مطابق دہشت گرد فرار ہوئے تاہم اسلحہ، راکٹس، دھماکا خیز مواد اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ یوکرین اور غزہ کی جنگ سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ یوکرین اور غزہ کے بحران الگ الگ ہیں لیکن

کیا یوکرین بنے گا دوسرا افغانستان

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی ایوان نمائندگان میں

امریکی دباؤ کے باوجود بھارت کا چین اور روس سے تعلقات بڑھانے کا فیصلہ

?️ 22 ستمبر 2025امریکی دباؤ کے باوجود بھارت کا چین اور روس سے تعلقات بڑھانے

بن سلمان نے اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے سیکورٹی یونٹ قائم کیا

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:   باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے

تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے

مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی شہری گرفتار

?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے

خیبر پختونخواہ میں کورونا کی سنگین صورتحال وجہ سے سکول بند کر دیےگئے

?️ 16 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں)  خیبرپختونخواہ حکومت نے این سی اوسی فیصلے کے تحت

ٹک ٹاک پر تصاویر سرچ کرنے کا فیچر پیش

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے