بلدیاتی الیکشن: وزیراعظم کی  اراکین سے مشاورت شروع

سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے:وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے  ہدایت کی ہے، وزیراعظم عمران خان اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے درمیان ملاقات میں بھی بلدیاتی انتخابات کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے دروان کئی اہم ملاقاتیں کیں اور اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں بلدیاتی انتخابات اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے درمیان ملاقات میں بھی بلدیاتی انتخابات کے بارے میں مشاورت کی گئی اور مضبوط امیدوار سامنے لانے کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس دوران گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1500منصوبوں اورعوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بریف کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت اراکین پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

خیال رہے کہ قبل ازیں خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی تھی۔ یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے کو منظم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محمود خان سے اس شکست پر شکوہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے وزیراعظم عمران خان نے 21 رکنی سپریم کمیٹی قائم کی تھی جس کے بعد کمیٹی کا پہلا اجلاس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنرچوہدری سرور ، وزیر بلدیات محمود الرشید، سینیٹر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، فواد چوہدری، حماد اظہر، شفقت محمود، وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان، اسد قیصر، پرویز خٹک اور مراد سعید بھی شریک ہوئے۔

مشہور خبریں۔

امریکی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا یمنی شہید رہنما

?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:سید حسین بدر الدین الحوثی یمن کی انصار اللہ تحریک کے

افغانستان کے بارے میں ایرانی رہبر کا موقف واضح ہے:پاکستانی تحقیقاتی سنٹر کے ڈائریکٹر

?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:پاکستان کے پیس اینڈ ڈپلومیسی (آئی پی ڈی ایس) سنٹر کے

سال بہ سال کی بنیاد پر مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں شرح نمو میں کمی ریکارڈ

?️ 31 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا

کوپ 27 کانفرنس: ماحولیاتی آفات سے نمٹنے کیلئے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق، پاکستان کا خیرمقدم

?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کوپ 27 کانفرنس میں

مغربی عوام کا صیہونی کنیسٹ کے سربراہ کے رباط کے دورے کے خلاف احتجاج

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:مغرب کے مظاہرین نے صہیونی کنیسٹ کے سربراہ امیر اوحانا کے

آج کی دنیا بے شمار تنازعات کے باعث تقسیم کا شکار ہے، وزیراعظم

?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج

بلوچستان میں فورسز کا آپریشن مکمل: دو دن میں 133 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان شہید

?️ 31 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف

حماس غزہ کی گلیوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے: صیہونی تجزیہ کار

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار کے صیہونی تجزیہ کار، آوی یسسخروف نے اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے