بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی۔ آصفہ بھٹو

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو ہمارے وطن کا دفاع کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی، دوبارہ مشکل وقت آیا تو پاکستان کی ہر عورت، بچہ اور جواں پاکستان کیلئے لڑے گا، ہمیں تعلیم کو ترجیح دینی چاہیے، تعلیم کے لئے زیادہ فنڈ رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ہے کہ 2025 میں بہت سے لوگ بجلی سے محروم ہیں، ہمارے علاقوں میں 15 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، غریب اور مزدور کیلئے مزید مشکلات پیدا ہو جاتی، ہمیں تنہا اور پسے ہوئے طبقے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ کمزور طبقوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

مشہور خبریں۔

عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس؛ وجہ؟

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں

دنیا میں ترک معیشت کیوں کمزور ہے؟

?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ: ترک معیشت کے

ٹرمپ کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی آپشن پر غور:حماس کے عہدیدار کا بیان

?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان میں حماس کے ایک اہم عہدیدار نے اس بات

شیخ رشید نے افغانستان سے آنے والے مہاجرین کے بارے میں اہم اعلان کیا

?️ 28 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ افغانستان سے

عرب لیگ کے اجلاسوں میں شام کی موجودگی سے عربوں کی یکجہتی کو تقویت ملتی ہے:عمان

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ میں عمان کے مستقل نمائندے نے اس بات پر

پہلا میری کرسمس میسج 100,000 یورو سے زیادہ میں فروخت ہوا

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:  خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میری کرسمس کے عنوان

شوٹنگ کے دوران دو اداکارائیں لڑ پڑیں، ایک دوسرے کو جوتے دے مارے، سمیع خان

?️ 23 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہےکہ

صہیونی جارحیت پر عرب اور بین الاقوامی خاموشی مہلک

?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں:  لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جمعرات کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے