?️
لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز مسلسل بشریٰ بی بی کو نشانہ بنا رہی ہیں اس لیے ان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فوجداری مقدمہ درج کرانے جا رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بڑی اچھی پیش رفت ہے کہ دنیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف وزری پر جاگ رہی ہے اور اب سو سے زیادہ کانگریس مین امریکی سیکریٹری انٹونی بلنکن کو خط لکھ رہے ہیں جس میں وہ ان کو آگاہ کر رہے ہیں کہ پاکستان میں زیر حراست تشدد، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جرمنی کے سفیر بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پاس آئے تھے جن کو ہم نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو بھی اس معاملے پر تفتیش کرنی چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود مسنگ پرسن کے معاملات بڑھتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اٹھانا، برہنہ کرکے تشدد کرنا ایک ایسا جرم ہے جس پر کوئی آنکھیں بند نہیں کر سکتا، لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے اگر لوگ اغوا ہو رہے ہیں اور ان کے کوئی حقوق نہیں ہیں تو پھر یہ آپ ریاستِ پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ تمام ادارے آئین کے آرٹیکل 190 کے تحت سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدآمد کرنے کے پابند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل مریم نواز نے ایک تقریر کی جس میں چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججز کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا، مسلم لیگ (ن) تین ججز اور دو ترقی پانے والے ججز کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کر رہی ہے اسی طرح 15 میں سے 8 ججز مسلم لیگ (ن) کے نشانے پر ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز ان ججز کو اس لیے نشانہ بنا رہی ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے والی چیف جسٹس اور دو ججز پر مشتمل بینچ ٹوٹ جائے اور وہ اپنا فیصلہ نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم کا کیس وہ طوطا ہے جس میں ان خاندانوں کی جان پھنسی ہوئی ہے کیونکہ اگر سپریم کورٹ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے گا تو ان کے 11 سو ارب روپے کے مقدمات پھر سے بحال ہو جائیں گے اس لیے ان ججز پر توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 96 بار کونسلز سپریم کورٹ کے فیصلے کے حق میں ووٹ دے چکی ہیں اور اس کے علاوہ پاکستان کے ٹاپ 50 وکلا اسلام آباد میں راؤنڈ ٹیبل پر اکٹھے ہوئے جنہوں نے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلامیہ جاری کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور دیگر کی کوشش ہے کہ سپریم کورٹ کی بینچ سے فلاں جج ہٹ جائے، سپریم کورٹ کے تمام ججز پر ریفرنس ہیں اگر سب ججز ہٹ جائیں گے تو سپریم کورٹ بند ہو جائے گی اور آپ یہی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بینچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے وہ اپنے مطابق چلیں، مرضی کے بینچ بنوانے کا شوق پرانا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز مسلسل عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نشانہ بنا رہی ہیں اور ان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے فائلوں پر دستخط کرانے کے پیسے لیے تو اب بشریٰ بی بی کی طرف مریم نواز کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے جا رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کبھی کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنی سوائے اس کے کہ وہ غریبوں اور پناہ گاہوں کا دورہ کرتی ہیں۔
حکومتی اتحاد سے مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی اندرونی سیاست مذاکرات کو نقصان پہنچا رہی ہے، مریم نوز کا گروپ جس کے ساتھ احسن اقبال، خواجہ آصف اور جاوید لطیف ہیں یہ نقصان پہنچانے کے لیے اسحٰق ڈار، سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ کو احمکانہ بیانات دے رہے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات آگے نا بڑھیں جبکہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے کوشش کی ہے کہ معاملات آگے بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق پنجاب کے انتخابات 14 مئی سے آگے نہیں جا سکتے اگر آپ 14 مئی سے آگے جاتے ہیں تو اس کے لیے آئینی ترمیم چاہیے اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ اگر آپ اس سے آگے جانا چاہتے ہیں تو پھر مذاکرات کرکے آئین میں ترمیم کرنی ہوگی کیونکہ موجودہ آئین میں آپ مقررہ تاریخ سے آگے نہیں جا سکتے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد اور ریاض کا دفاعی معاہدہ تل ابیب کے لیے بڑا دھچکا
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد اور ریاض کا دفاعی معاہدہ تل ابیب کے لیے بڑا
ستمبر
امریکہ اور روس کے درمیان 12 گھنٹے کے طویل مذاکرات میں کیا ہوا؟وائٹ ہاؤس کی زبانی
?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور روس کے درمیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض
مارچ
سیٹی بج چکی ، گیم شروع ،بکنے اور بکالنے والوں کے درمیان مقابلہ ہے، شیخ رشید
?️ 19 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا
اکتوبر
سائبر اسپیس کا 83% مواد اسرائیل کے خلاف
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12کے مطابق ورچوئل نیٹ ورکس پر غزہ
دسمبر
وزیر اعظم نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابات میں کامیابی پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
ستمبر
فرانس میں مکرون کی مقبولیت تاریخی حد تک گر گئی صرف 11 فیصد لوگ حامی
?️ 1 نومبر 2025فرانس میں مکرون کی مقبولیت تاریخی حد تک گر گئی صرف 11
نومبر
اندرون ملک ائیر لائن کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے
?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن حکام کی
جون
وینزوئلا تیل کے معاہدے کی رقم سے صرف امریکی مصنوعات خریدے گا: ٹرمپ
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وینزوئلا دو ممالک کے
جنوری