بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، اسحٰق ڈار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم محمد اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں کبھی بھی پاکستان کے اس خطرے سے نمٹنے کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

اسلام آباد میں 2 روزہ انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کا ذکر بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں واضح کر دوں، یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو کبھی بھی لرزا براندام یا کمزور نہیں کر سکتیں کہ ہم اس خطرے (دہشت گردی) سے نمٹیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ حملے ہمیں کمزور نہیں کر سکتے بلکہ ہمیں مزید یقین دلاتے ہیں کہ امن اور سلامتی کے لیے صرف بات چیت، سمجھ بوجھ اور تعاون ہی صحیح راستہ ہے‘۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ہم نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں وانا اور اسلام آباد میں دو نہایت گھناؤنے دہشت گرد حملے دیکھے، جس کے نتیجے میں 15 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں‘۔

اسحٰق ڈار نے حملوں کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ہر شکل اور ہر قسم کے دہشت گرد حملوں کی قطعی طور پر مذمت کرتے ہیں، ۔

انہوں نے قرار دیا کہ دہشت گردی ہمارے دور کے بڑے عالمی چیلنجز میں سے ایک ہے، اور زور دیا کہ پاکستان اس خطرے کے خلاف ایک مضبوط محافظ رہا ہے جو کسی سرحد، مذہب، جنس، نسل یا قومیت کو تسلیم نہیں کرتا۔

اسلام آباد میں تقریباً 3 سال بعد اس وقت خودکش دھماکا ہوا جب بین الاقوامی تقاریب منعقد کی جا رہی تھیں، جن میں انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس اور چھٹا مارگلہ ڈائیلاگ شامل تھا، جبکہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی کرکٹ سیریز بھی جاری تھی، جس کا ایک میچ منگل کو راولپنڈی میں ہوا۔

حکام کے مطابق اس خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی ہے، پولیس کے مطابق ایک بمبار نے یکٹر جی-11 میں واقع کمپلیکس کے اندر داخل ہونے کی بارہا ناکام کوششوں کے بعد مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا، اس موقع پر وہاں سیکڑوں مدعی اور وکلا موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 39 ارب روپے کا ریلیف دے رہی ہے،شوکت ترین

?️ 9 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

یوکرین کی جنگ اور اسرائیلی جرائم

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:   ایک رپورٹ میں انٹرسیپٹ ویب سائٹ نے یوکرین کی جنگ

صیہونیوں کی جنت

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:بیشتر مسلم ممالک کے عوام کی مخالفت کے باوجود اور متحدہ

علاقائی ممالک کے ساتھ ایران کے بحری اتحاد پر امریکہ کی تشویش

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:ایران اور مغربی ایشیائی خطے کے ممالک کے درمیان بحری اتحاد

شادی سے پہلے شادی نہ کرنے کا سوچتی تھی، حنا الطاف

?️ 2 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ اور میزبان حنا الطاف نے اعتراف کیا

صارفین کی سہولت کے لئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

?️ 20 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے

اسرائیلی اسلحہ سازی کے انجینئرز کے تربیتی مراکز کو شدید نقصان

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: 12 روزہ ایران-اسرائیل جنگ کے خاتمے اور ایران کے مقبوضہ

سپریم کورٹ عمران خان کی خراب طبیعت کا نوٹس لے، بشریٰ بی بی کا بیان حلفی

?️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے