?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیر کو سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوئے قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پی آئی اے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنائی پی پی پی کی رکن شازیہ صوبیہ اسلم کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سرور خان نے کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ کے تمام خدشات دور کر دئیے ہیں، یورپی یونین نے ٹیم بھیج کر آڈٹ کرانے کا کہا ہے ،یورپی یونین کی ٹیم 15 نومبر کو آ رہی ہے ،پندرہ نومبر سے 29 نومبر تک ٹیم آڈٹ کریگی، رواں سال پی آئی اے کا آپریشن بحال ہو جائیگا۔
وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ پی آئی اے سے ان لوگوں کو نوکریوں سے نکالا ہے جن کی ڈگریاں جعلی تھیں، سپریم کورٹ کے حکم پر ان ملازمین کو نوکریوں سے نکالا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے جاوید حسنین نے پوچھا کہ کتنے پائلٹ جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہوئے؟ اس کے جواب میں وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بتایا کہ 267 پائلٹس کی ڈگریوں پر سوالات تھے جن میں سے 50 کی ڈگریاں جعلی نکلیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شازیہ مری نے چیئرمین پی آئی اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود ہی اپنی تنخواہ دوگنا بڑھا لی مگر چھوٹے ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھائی اس پر وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ تنخواہ بڑھنے کا ایک سرکاری طریقہ کار ہے اسی پر عمل کیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ اسرائیل کے حوالے سے انسانی حقوق بھول گیا ہے؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ریاض میں فلسطینی عوام
نومبر
7 اکتوبر سے صہیونی فوج پر ہونے والے سائبر حملے
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ 7
جولائی
حزب اللہ: ایران نے صہیونیوں کے تمام خوابوں اور فریب کو خاک میں ملا دیا
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینیئر نمائندے علی فیاض نے اس بات
جون
ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی
?️ 30 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) نے
ستمبر
ایران، روس اور چین مل کر اتحاد بنا رہے ہیں: بھارتی آرمی چیف
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:ہندوستانی فوج کے چیف آف اسٹاف نے ہفتے کے روز یوکرین
اپریل
برطانوی قدامت پسندوں کا نیا جنسی سکینڈل سنک کے لئے چیلنج
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: جرمنی کے ہینڈلزبلاٹ نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے لیے
اپریل
مافیا طرز کی سفارت کاری
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: دی گارڈین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے
فروری
لبنان میں کمزور ہوتی سعودی پالیسی
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان میں سعودی پالیسی کی کمزوری اور اس کے نتائج نے
اکتوبر